جمعه 15/نوامبر/2024

مکانات مسماری مہم

اسرائیلی فوج نے بیت لحم میں مسجد شہید کردی، دو شہری گرفتار

اتوار کی شام قابض اسرائیلی فوج نے غرب اردن کےجنوبی شہر بیت لحم میں ایک مسجد اور ایک دوسری عمارت جسے گودام کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا کو غیرقانونی قرار دے کر مسمار کردیا۔ ادھر اسرائیلی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس سے دو فلسطینی نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔

رمضان سے قبل بیت المقدس کے 80 فلسطینیوں کے مکانات مسماری کا خطرہ

فلسطینی تجزیہ نگاروں نے خبردار کیا ہے کہ انتہا پسند اسرائیلی حکومت مقبوضہ بیت المقدس کے الشیخ جراح اور سلوان کےمقامات پر فلسطینیوں کے مکانات کی مسماری کے نئے منصوبے پرغور کررہی ہے۔

اسرائیل کا رواں سال میں فلسطینی علاقوں میں 120 گھروں کی مسماری کا حکم

رواں سال کے آغاز سے مغربی کنارے اور مقبوضہ یروشلم میں قابض اسرائیلی حکام نے ان کے 120 مکانات کی مسماری کا حکم دیا ہے۔ ان میں غرب اردن کےشمالی شہر جنین کے نواحی علاقے فقوعہ قصبے میں 14 مکانات بھی شامل ہیں۔

قابض اسرائیلی حکام کا 6 مکانات اور پانی کے کنوئیں مسمار کرنے کا حکم

کل منگل کو قابض اسرائیلی قابض حکام نے الخلیل شہر کے جنوب میں مسافر یطا کے مشرق میں واقع گاؤں الجوایا اور ام لصفہ برادری کے چھ مکانات اور پانی کے دو کنوؤں کو مسمار کرنے کے نوٹس جاری کیے ہیں۔

اسرائیلی حکام کے طوباس میں فلسطینیوں کو مکانات مسماری کے نوٹس

کل منگل کو اسرائیلی قابض حکام نے غرب اردن کے شمالی شہر طوباس کے مشرق میں واقع گاؤں عقبہ میں پرمٹ نہ ہونے کے بہانے پانچ رہائشی تنصیبات کو مسمار کرنے کا حکم دیا ہے۔

فلسطینیوں کو تعمیرات روکنے اور مسماری کے اسرائیلی نوٹس

کل جمعرات کو میونسپل ملازمین اور قابض فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کے گاؤں العیساویہ پر دھاوا بول دیا اور گاؤں میں مکانات کی مسماری کے احکامات، سمن اور کام روکنے کا عمل معطل کر دیا۔

اسرائیلی فوج نے مکان مسمار کردیا، زیتون کے100 پودے تلف

کل بدھ کوصہیونی قابض حکام نے غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل کے جنوب میں مسافر یطا میں ایک مکان کو مسمار کیا اور پھل دار درختوں کے 100 پودے اکھاڑ پھینکے۔

اسرائیلی قابض فوج نے القدس میں تجارتی مرکز مسمار کردیا

قابض صیہونی فوج نے آج بدھ کے روز بلڈوزروں کی مدد سے مقبوضہ بیت المقدس کے قصبے شعفاط میں ایک تجارتی مرکز مسمار کردیا۔

حماس کا اسرائیلی عزائم ناکام بنانے کے لیےقومی ہم آہنگی پر زور

اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) نے فلسطینوں کے گھروں کی مسماری کے فاشسٹ قابض ریاست کے جرائم کا مقابلہ کرنے کے لیے قومی سطح پر ہم آہنگی اور قومی اتحاد کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

اسرائیلی ریاستی جبر، فلسطینی اپنے ہاتھوں مکان مسمار کرنے پر مجبور

کل جمعرات کو اسرائیلی قابض حکام نے مسجد اقصیٰ کےمراکشی دروازے کے قریب ایک شہری کو اس کے گھر کا کچھ حصہ مسمار کرنے پر مجبور کر دیا۔ اسرائیلی غاصب ریاست کی فلسطینیوں کے خلاف منظم ریاستی جبر کی یہ تازہ مثال ہے۔