جمعه 15/نوامبر/2024

موسی ابو مرزوق

ماسکو اجلاس اعلامیہ کیوں جاری نہیں ہوا؟ ابو مرزوق نے وجہ بتا دی

اسلامی تحریک مزاحمت'حماس' کے سیاسی شعبے کے سینیر رکن ڈاکٹر موسیٰ ابو مرزوق نے کہا ہے کہ گذشتہ ہفتے روس کے دارالحکومت ماسکو میں ہونے والے فلسطینی جماعتوں کے مصالحتی مذاکرات کا اعلامیہ جاری کیا گیا مگر فلسطینی اتھارٹی کےدفتر سے اس میں من پسند ترامیم کی گئی جسے تمام جماعتوں نے مسترد کردیا۔ اس لیے وہ اعلامیہ جاری نہیں ہوسکا۔

نئی فلسطینی حکومت ‘صدی کی ڈیل’ کو آگے بڑھانے کی سازش ہے: ابو مرزوق

اسلامی تحریک مزاحمت'حماس' کے سیاسی شعبے کے سینیر نائب صدر ڈاکٹر موسیٰ ابو مرزوق نے کہا ہے کہ صدر عباس کے حکم سے فلسطین میں تنظیم آزادی فلسطین میں شامل جماعتوں پر مشتمل نئی حکومت کی تشکیل کا اعلان امریکا کی صدی کی ڈیل کی سازش کو آگے بڑھانے کی کوشش ہے۔

عباس کی آمرانہ سیاست مفاہمت کی راہ میں رکاوٹ ہے: ابو مرزوق

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سیاسی شعبے کے سینیر رکن ڈاکٹر موسیٰ ابو مرزوق نے فلسطینیوں کے درمیان مصالحت اور تمام فلسطینیوں کی نمائندہ نیشنل کونسل قوم کو متحد کرنے کا ذریعہ بن سکتے ہیں۔

فلسطینیوں کا مصالحتی سمجھوتہ خطرے میں ہے:ابو مرزوق

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبےکے سینیر رکن ڈاکٹر موسیٰ ابو مرزوق نے خبردار کیا ہے کہ مصر کی ثالثی کے تحت فلسطینی دھڑوں میں طے پایا مفاہمتی پروگرام خطرے میں ہے۔

عرب ممالک میں اختلافات، حماس غیر جانب داررہے گی:ابو مرزوق

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سینیر رہ نما اور جماعت کے سیاسی شعبے کےمرکزی رکن ڈاکٹر موسیٰ ابو مرزوق نے کہا ہے کہ عرب ممالک کے درمیان پیدا ہونے والے اختلافات میں حماس غیر جانبدار رہے گی۔ ان کا کہنا ہے کہ حماس عرب ملکوں پر باہمی اختلافات بات چیت کے ذریعے دور کرنے پر زور دیتی ہے مگر کسی ایک فریق کی حمایت یا مخالفت نہیں کرے گی۔

حماس رہ نما موسٰ ابومرزوق کی قاہرہ سے بیروت آمد

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سینیر رکن ڈاکٹر موسیٰ ابو مرزوق کل جمعرات کی شام مصر کے دارالحکومت قاہرہ سے لبنان پہنچے ہیں جہاں وہ آج بیروت میں موجود فلسطینی قیادت اور لبنانی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔