جمعه 15/نوامبر/2024

مواصلاتی آلات

لبنان میں مواصلاتی آلات میں دھماکے اسرائیلی جنگی جرم ہے:یورومیڈ

انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیم ’یورو-میڈیٹیرینین ہیومن رائٹس آبزرویٹری‘نے لبنان میں منگل اور بدھ کو قابض اسرائیل کی جانب سے پیجرز اور وائرلیس آلات میں دھماکوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان دھماکوں میں نہتے شہریوں کو نشانہ بنایا گیا جو بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی اور ایک جنگی جرم ہے۔

شام میں مواصلاتی ڈیوائسز میں دھماکوں سے حزب اللہ کے 11 ارکان زخمی

کل منگل کو شام میں لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے 11 ارکان اپنے مواصلاتی آلات پر بیک وقت ہونے والے دھماکوں کے نتیجے میں زخمی ہوئے، لبنان میں اسی طرح کے دھماکوں کے نتیجے میں 9 افراد شہید اور 2800 زخمی ہوئے جن میں 200 کی حالت تشویشناک ہے۔

مواصلاتی آلات میں دھماکےاسرائیل نے کرائے، اسے سزا دیں گے:حزب اللہ

لبنان میں اسلامی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے منگل کی سہ پہرلبنان میں سیکڑوں افراد کے پاس موجود مواصلاتی آلات میں ہونے والے دھماکوں کے "مجرمانہ حملے" کا ذمہ دار قابض اسرائیل کو ٹھہرایا۔

لبنان میں مواصلاتی آلات میں کے دھماکوں سے بچے سمیت 9 شہید، 2750 زخمی

بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقے بقاع اور جنوبی علاقوں میں موبائل فونز اور مواصلاتی آلات میں یکے بعد دیگرے ہونے والےدھماکوں کے نتیجے میں لبنان میں ایرانی سفیر اور حزب اللہ کے ارکان سمیت 9 افراد شہید اور 2750 زخمی ہوگئے۔

اسرائیل کو مواصلاتی آلات میں دھماکوں کےجرم کی سزا بھگتنا ہوگی:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے لبنان میں سیکڑوں مواصلاتی آلات میں ہونے والے مہلک دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ان حملوں میں ملوث صہیونی مجرموں کو سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

قبرص میں جاسوسی کے لیے استعمال ہونے والی بس ضبط

قبرص کے سیکیورٹی حکام نے جمعرات کے روز ایک بس قبضے میں لینے کے ساتھ تین مشتبہ جاسوسوں کو حراست میں لیا ہے جن پر جدید مواصلاتی آلات سے لیس بس کے ذریعے اسرائیل کے لیے جاسوسی کرنے کا الزام عاید کیا گیا ہے۔