جمعه 15/نوامبر/2024

ملائیشیا

ھنیہ کی ملائیشیا کے وزیراعظم سے ملاقات،اسرائیلی جارحیت پرتبادلہ خیال

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ اور جماعت کی قیادت کے ایک وفد نے ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم اور ملائیشیا کے ایک وفد سے ملاقات کی جس میں ملائیشیا کے وزیر خارجہ اور ملائیشیا کے وزیر تعلیم دونوں شامل تھے۔

اسرائیل پر جنگی جرائم کا مقدمہ چلایا جائے:ملائیشیا

ملائیشیا کے وزیر خارجہ زمبری عبدالقادر نے بین الاقوامی عدالت انصاف سے مطالبہ کیا کہ وہ مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کرے، خاص طور پر اسرائیلی قابض ریاست کو کٹہرے میں لا کر فلسطینیوں کو انصاف دلائے

ملائیشیا، کولمبیا، جنوبی افریقہ کی فلسطینیوں کی حمایت

کولمبیا، جنوبی افریقہ اور ملائیشیا کے ممالک کی جانب سے فیصلہ کن موقف کرتے ہوئے نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔

پاکستان اور ملائیشیا کی مسجد الاقصی پر صہیونی جارحیت کی مذمت

پاکستان اور ملائیشیا نے مسجد اقصیٰ پر صیہونی جارحیت اور انتہا پسندوں کی طرف سے اس پر دھاوا بولنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ دونوں ممالک کی طرف سے کہا گیا ہے کہ یہودیوں کی تعطیلات اور تہواروں کے بہانے مسجد اقصیٰ کا تقدس پامال کرنے کا کوئی جواز نہیں۔

غزہ کی ناکہ بندی پرملائیشیا کا اسرائیل کو کٹہرے میں لانے کا مطالبہ

ملائیشیا نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پراسرائیل کی طرف سے مسلط کی گئی ناکہ بندی کے 17 سال پورے ہونے پر اسرائیلی ریاست کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ملائیشیا نے غزہ کی ناکہ بندی پر اسرائیل کو کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا ہے۔

ملائیشیا کی نابلس پر اسرائیلی فوج کے ہاتھوں قتل عام کی شدید مذمت

ملائیشیا نے فلسطین کےمقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس پر اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئےعالمی برادری سے اسرائیلی جارحیت روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

فلسطینی قیدیوں سے متعلق ملائیشیا میں بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد

ملائیشیا کے دالحکومت کوالالمپور میں فلسطینی اسیران سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس منعقد ہوئی۔ گذشتہ روز ہونے والی کانفرنس کا مقصد فلسطینی قیدیوں سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیلی جیلوں میں انہیں درپیش مسائل اجاگر کرنا ہے۔

وزیر اعظم ملائیشاکا ‘فلسطین کاز ‘ کی حمایت جای رکھنے کے عزم کا اظہار

ملائیشیا کے نئے وزیر اعظم انور ابراہیم نے' فلسطین کاز' کے بارے میں اپنے ملک کی پہلے سے جاری پالیسی کو آگے بڑھانے کایقین دلا یا اور 'فلسطین کاز' کے لیے اپنی غیر متزلزل حمایت جاری رکھنے کا کہا ہے۔

شاہ ملائیشیا نے انور ابراہیم کو وزیراعظم نامزد کر دیا

ملائشیا کے بادشاہ نے پارلیمان کے حالیہ انتخابات میں کسی بھی جماعت کےاکثریت نہ کر سکنے کے بعد پیدا شدہ سیاسی تعطل کا خاتمہ کرتے ہوئے 82 نشستیں حاصل کے نے والی جماعت کے سربراہ انور ابراہیم کو وزیر اعظم نامزد کر دیا ہے۔

ملائیشیا:انتخابات کے ابتدائی نتائج میں انور ابراہیم کے اتحاد کی برتری

ملائیشیا میں ہفتے کے روز ہونے والے قانون ساز کونسل کے انتخابات کے ابتدائی نتائج میں انور ابراہیم کی قیادت میں حزب اختلاف کی "امید کے اتحاد" کی برتری ظاہر ہوئی ہے، جب کہ سابق وزیر اعظم 97 سالہ مہاتیر محمد 53 سال میں اپنی پہلی شکست میں پارلیمانی نشست کی دوڑ سے باہر ہو گئے۔ .