اذان ونماز کو ترستے مسجد الکبیر کے منبرو محراب!
اتوار-5-نومبر-2017
ارض مقدس ’فلسطین‘ میں ناپاک صہیونی ریاست کےقیام کے بعد جہاں اوربہت کچھ بدل گیا وہیں فلسطین کی تاریخی مساجد بھی صہیونی یلغارکے نشانے پرآئیں۔ امن اور انسانیت کے دشمن صہیونیوں نے جہاں ان گنت مساجد کو صفحہ ہستی سے مٹا ڈالا وہیں دسیوں مساجد کو ویران اورغیرآباد کرنے میں کوئی کسر باقی نہ چھوڑی۔ فلسطین کی ان ویران مساجد میں اقصیٰ فلسطین کے جزیرہ نما النقب میں بئرسبع شہر کی جامع مسجد الکبیربھی شامل ہے۔ کسی زمانے میں یہ مسجد شہر کی سب سے آباد مسجد تھی۔ بئر سبع کی یہ مسجد الکبیر 69 برس سے ویران ہے۔ اس کے گنبدو مینار اذانو، مصلے اور منبرو محراب نمازیوں کو ترس گئے ہیں۔