جمعه 15/نوامبر/2024

مقبوضہ بیت المقدس

رواں سال میں اسرائیلی فوج نے2200 فلسطینیوں کو گرفتار کیا

اس سال کے آغاز سے ہی صہیونی قابض فوج نے مغربی کنارے اور یروشلم میں فلسطینیوں کی گرفتاری مہم شروع کردی تھی۔ قابض فوج کی طرف سے رواں سال اب تک 2،200 سے زیادہ فلسطینیوں کو گرفتار کیا گیا جن میں سے بیشترکا تعلق مقبوضہ بیت المقدس سے ہے۔

نماز تراویح میں 50 ہزار فلسطینی نمازیوں کی قبلہ اول آمد

اردن کے زیرانتظام محکمہ اوقاف کی طرف سے ماہ صیام کی چھٹی ویں شب کے موقعے پر پچاس ہزار فلسطینی نمازیوں نے نماز تراویح اور رات کی عبادت میں شرکت کی۔

عشا اور تراویح کے موقعے پر مسجد اقصیٰ میں ہزاروں نمازیوں کی آمد

جمعرات کی شام ہزاروں فلسطینیوں نے رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کی دوسری رات کو مسجد اقصیٰ کے صحنوں میں عشاء اور تراویح کی نماز روحانی اور ایمانی ماحول میں ادا کی۔

قابض فوج نے فلسطینی مرابطہ خدیجہ خواص کو گرفتار کرلیا

کل بدھ کو اسرائیلی قابض فوج نے یروشلم کی ٹیچر اور مرابطہ خدیجہ خواص کو گرفتار کر لیا۔

گمراہ کن پروپیگنڈے کے فروغ کے لیے بیت المقدس میں یہودیوں کی میراتھن

مقبوضہ بیت المقدس میں نام نہاد اسرائیلی بلدیہ کئی اسرائیلی اداروں کے تعاون سے اگلے جمعہ کو مقدس شہر میں یہودی کھیلوں کی میراتھن منعقد کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، جس میں دنیا بھر سے ہزاروں یہودی شرکت کریں گے۔

قابض اسرائیلی حکام نے بیت المقدس میں ایک مکان مسمار کر دیا

صیہونی قابض افواج نے منگل کے روز مقبوضہ شہر بیت المقدس میں ایک فلسطینی شہری کا مکان مسمار کر دیا۔ یہ مکان ایک ایسےوقت میں مسمار کیا گیا ہے جب دوسری طرف القدس سے فلسطینی باشندوں کی جبری بے دخلی کی صہیونی پالیسی پرعمل جاری ہے۔

بن گویر کے کا بیان صہیونی ریاست کے لیے آتش فشاں ثابت ہوگا:قاسم

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے بیرون ملک رکن ہشام قاسم نے کہا ہے کہ فاشسٹ صہیونی وزیر بن گویر کی طرف سے رمضان کے مہینے میں ہمارے بیت المقدس کے شہریوں کے گھروں کو مسمار کرنے کی پالیسی کو جاری رکھنے کا اعلان قابض ریاست کے سامنے ایک دھماکے اور آتش فشاں سے کم نہیں۔

فروری میں 30 فلسطینی شہید، اسرائیل کی 2898 خلاف ورزیاں

رواں سال فروری کے مہینے میں مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں، ان کی املاک اور مقدسات کے خلاف اسرائیلی قابض افواج اور آباد کاروں کی خلاف ورزیوں اور جرائم کا سلسلہ جاری رہا۔

اسرائیل نے فلسطینی اسیران کے بنک اکاؤنٹس سے رقوم اور گاڑیاں غصب کرلیں

مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی قابض حکام نے جیلوں رہا ہونے والے دو قیدیوں کے بینک اکاؤنٹس اور ان کی گاڑیوں کے ساتھ ساتھ ایک اور قیدی کے والد کے اکاؤنٹ اور اس کی گاڑی کو بھی قبضے میں لے لیا۔

فروری میں 1177 مزاحمتی کارروائیوں میں 8 صہیونی ہلاک

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور مقبوضہ یروشلم میں فلسطینی علاقوں میں فروری کے مہینے میں قابض اور اس کے آباد کاروں کے خلاف موثر مزاحمت کارروائیاں کی گئیں۔