جمعه 15/نوامبر/2024

مقبوضہ بیت المقدس

’بس میں بچوں کی موجودگی نے فدائی حملے سے باز رکھا‘

اسرائیلی پولیس کی زیرحراست فلسطینی مزاحمت کار اور فدائی حملے کے منصوبہ ساز نے انکشاف کیا ہے کہ اس نے بیت المقدس میں یہودی بس میں داخل ہونے کے باوجود فدائی حملہ اس لیے نہ کیا کیونکہ بس میں بچے بھی تھے۔ میرے ضمیر نے یہ گورا نہیں کیا کہ میں فدائی حملے میں غاصب صہیونیوں کو ہلاک کرتے ہوئے کم سن بچوں کوبھی قتل کردوں۔

مقبوضہ بیت المقدس میں یہودیوں کے لیے 62 مکانات کی تعمیر کی منظوری

اسرائیلی حکومت نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں یہودی آباد کاروں کے لیے مزید 62 مکانات کی تعمیر کی منظوری دے دی ہے۔

’بیت المقدس کی مقبوضہ حیثیت کے تحت مصری وزیرخارجہ کا دورہ سنگین جرم‘

مصری وزیرخارجہ سامح شکری کے گذشتہ روز کے دورہ اسرائیل پر فلسطین کے مذہبی، سیاسی ، عوامی اور سماجی حلقوں کی جانب سے شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔ فلسطینی رہ نماؤں نے سامح شکری کے متنازع دورہ بیت المقدس کو ’جرم‘ قرار دیا ہے۔

نمازیوں کے جمع غفیر نے قبلہ اول کے خلاف صہیونی سازشیں ناکام بنا دیں

فلسطین کے ممتاز عالم دین اور قبلہ اول کے امام وخطیب الشیخ عکری صبری نے فلسطینی عوام کی جانب سے بھاری تعداد میں قبلہ اول میں حاضری دینے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسجد اقصیٰ میں نمازیوں کے جم غفیر نے یہ ثابت کیا ہے کہ غاصب صہیون دشمن قبلہ اول کے خلاف اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہوسکتا۔

ایک سو یہودی قبلہ اول کی بے حرمتی کے مرتکب

آج اتوار 12 جون کو اسرائیلی پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں یہودی آباد کاروں کے کئی گروہ قبلہ اول میں داخل ہوئے اور مذہبی رسومات کی ادائی کی آڑ میں مقدس مقام کی کھلے عام بے حرمتی کا ارتکاب کیا۔

شدت پسند آوی گیڈور لائبر مین نے وزارت دفاع کا چارج سنھبال لیا

اسرائیل کی حکمراں جماعت ’’لیکوڈ‘‘ اور ’’اسرائیل بیتنا‘‘ میں مخلوط حکومت کے حوالے سے طے پائے سمجھوتے کے تحت شدت پسند سیاست دان آوی گیڈور لائبرمین نے موشے یعلون کے استعفے کے بعد ان کی جگہ وزارت دفاع کا قلم دان سنھبال لیا ہے۔

بیت المقدس میں چاقو حملے میں یہودی آباد کار زخمی، حملہ آور گرفتار

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں ایک شخص نے چاقوکے وار کرکے ایک یہودی آباد کار کو شدید زخمی کردیا ہے۔اسرائیلی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ حملہ آور ایک فلسطینی ہے جسے حراست میں لے لیا گیا ہے۔

بیت المقدس میں چاقو کے حملے میں دو صہیونی خواتین زخمی

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہر میں منگل کے روز نامعلوم فلسطینی حملہ آوروں نے چاقو کے پے درپے وار کرکے دو اسرائیلی عورتوں کو زخمی کردیا۔