جمعه 15/نوامبر/2024

مقبوضہ بیت المقدس

مقبوضہ بیت المقدس میں غیر قانونی یہودی بستی کے انضمام کا مطالبہ

اسرائیلی پارلیمنٹ کنسیٹ کے دو دائیں بازو کے ارکان نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ غیر قانونی یہودی بستی معالیہ ادومیم کے بیت المقدس کے ساتھ الحاق کا بل ووٹنگ کے لئے وزارتی ملاقات میں پیش کریں گے۔

اسرائیلی فوج کا فلسطینی شہری کا فدائی حملہ ناکام بنانے کا دعویٰ

اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق بارڈر فورسز اور فوجیوں نےجنوبی بیت المقدس میں ’’مزموریا‘‘ فوجی چیک پوسٹ سے ایک فلسطینی نوجوان کو حراست میں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔ صہیونی فوج کا کہنا ہے کہ فلسطینی نوجوان نے اسرائیلی فوجیوں پر چاقو سے حملے کی ناکام کوشش کی تھی مگر اس کے حملے کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔

حملہ آور فلسطینی کے قصبے میں 2500 مکان تعمیر کرنے کا صہیونی فیصلہ

اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ حال ہی میں مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فوجیوں پر ٹرک سے چڑھائی کرکے چار صہیونی فوجیوں کو ہلاک کرنےمیں ملوث فلسطینی فدائی حملہ آور کے مکان کے گرد حکومت 2500 مکانات تعمیر کرنے کی تیاری کرہی ہے۔

امریکی سفارت خانہ بیت المقدس منتقل کرنا اعلان جنگ تصور ہوگا: شیخ صبری

مسجد اقصیٰ کے امام وخطیب الشیخ عکرمہ صبری نے امریکی سفارت خانہ تل ابیب سے بیت المقدس منتقل کرنے کی امریکی کوششوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے کھلا اعلان جنگ قرار دیا ہے۔

امریکا نے سفارت خانہ بیت المقدس منتقل کرنے کی تیاری شروع کردی

اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی حکومت نے اسرائیل میں قائم کردہ سفارت خانہ تل ابیب سے مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنے کے لیے جگہ کی تلاش شروع کردی ہے۔ امکان ہے کہ بیت المقدس میں قائم امریکی قونصلیٹ ہی کو سفارت خانے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

نماز جمعہ کے موقع پر بیت المقدس اسرائیلی فوجی چھائونی میں تبدیل

فلسطین میں‌ کل نماز جمعہ کے موقع پر اسرائیلی فوج کی بھاری نفرتی کی تعیناتی اور موسلا دھار بارش کے باوجود ہزاروں فلسطینی نماز جمعہ کی ادائی کے لیے قبلہ اول پہنچنے میں‌ کامیاب رہے۔

بیت المقدس کی تمام مساجد میں اذان پرپابندی کی صہیونی سازش بے نقاب

اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ صہیونی حکومت کی ہدایت کی روشنی میں بیت المقدس میں قائم اسرائیلی بلدیہ نے شہر کی تمام مساجد میں اذان پرپابندی کی نئی سازش تیار کی ہے۔ تاہم اس سازش کو فی الحال خفیہ رکھا گیا ہے۔

شہید کے پوسٹر کے ساتھ تصویر بنوانے پرفلسطینی کھلاڑی گرفتار

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی پولیس نے فلسطینی فٹ بال ٹیم ’’ہلال القدس‘‘ کے کوچ ماھر ابو سنینہ کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔ اسرائیلی پولیس نے الزام عاید کیا ہے کہ ابو سنینہ کی گرفتاری اس لیے عمل میں لائی گئی ہے کیونکہ انہوں نے شہید فلسطینی مصباح ابو صبیح کی تصویر کے سامنے کھڑے ہو کراپنی ایک تصویر بنائی تھی۔

اردن: بیت المقدس کو عرب ذرائع ابلاغ میں بھرپور کوریج دینے کا مطالبہ

اردن کے دارالحکومت عمان میں منعقد ہونے والی ایک علاقائی ابلاغی کانفرنس میں متفقہ طور پر مطالبہ کیا گیا ہے کہ عرب ممالک کے ذرائع ابلاغ مقبوضہ بیت المقدس کو ترجیحی بنیادوں پر کوریج دیں تاکہ عالمی سطح پر القدس میں صہیونی ریشہ دوانیوں کو بے نقاب کیا جاسکے۔

مسجد اقصیٰ فیصلہ، اسرائیل یونیسکو کے خلاف اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے سائنس وثقافت ’’یونیسکو‘‘ کی جانب سے مسجد اقصیٰ اور دیوار براق کو مسلمانوں کا مقدس مذہبی مقام قرار دینے کی قرار داد منظور کیے جانے پر صہیونی ریاست سخت طیش میں آگئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق قابض صہیونی ریاست نے یونیسکو کے خلاف انتقامی سیاست اپناتے ہوئے عالمی ادارے سے تعلق معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔