جمعه 15/نوامبر/2024

مقبوضہ بیت المقدس

اسرائیل مقبوضہ بیت المقدس میں 212 نئے یونٹس تعمیر کرے گا

قابض اسرائیلی حکام نے مقبوضہ بیت المقدس میں ناجائزہ طور پر تعمیر کی جانے والی بسغات زیئف اور رمات شلومو نامی د و یہودی بستیوں میں بدھ کے روز 212 نئے مکانات تعمیر کرنے کی منظوری دیدی۔

بیت المقدس میں فلسطینیوں کے مزید دو مکان مسمار کردیے گئے

قابض صہیونی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کے جنوب مشرقی قصبے جبل المکبر میں فلسطینی شہریوں کےدو مکان غیرقانونی قرار دے کر مسمار کرڈالے۔

سنہ 1967ء کے بعد پہلی بار القدس میں فلسطینی بنک کی برانچ قائم

فلسطین نیشنل بنک کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بنک نے مقبوضہ بیت المقدس میں البرید کے مقام پر بنک کی پہلی برانچ قائم کی ہے۔ سنہ 1967ء کی جنگ کے بعد بیت المقدس میں کسی فلسطینی بنک کی یہ پہلی برانچ قرار دی جا رہی ہے۔

اسرائیلی پولیس کی سیکیورٹی میں 84 یہودی قبلہ اول میں داخل

یہودی شرپسندوں کی طرف سے مسلمانوں کے قبلہ اول پر دھاووں اور مقدس مقام کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔ گذشتہ روز84 یہودی شرپسندوں نے مسجد اقصیٰ میں داخل ہو کر مسلمانوں کے تاریخی مقدس مقام کی بے حرمتی کے اشتعال انگیز اقدام کا ارتکاب کیا۔

یہودی آباد کاری کا سونامی جاری۔۔۔ 3 ہزار مکان زیرتعمیر!

اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق مشرقی بیت المقدس میں صہیونی ریاست کا یہودی آباد کاری کا سونامی جاری ہے۔ توسیع پسندی کے تازہ سونامی میں 3 ہزارمکانات کی تعمیرکا عمل جاری ہے۔ یہ تعمیرات ایک ایسے وقت میں جاری ہیں جب دوسرے طرف مشرقی بیت المقدس میں فلسطینیوں پرعرصہ حیات تنگ کرنے، انہیں ھجرت پر مجبور اور ان کی اراضی غصب کرنے کا ظالمانہ عمل بھی بدستور جاری و ساری ہے۔

تین اسرائیلی چاقو حملے میں زخمی، حملہ آور فلسطینی شہید

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہر میں قابض صہیونی فوج نے کل ہفتے کی شام ایک مزاحمتی حملے میں تین اسرائیلی فوجی زخمی ہوگئے۔ قابض فوج نے جوابی کارروائی میں حملہ آور کو گولی مار دی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر شہید ہوگیا۔

اسرائیلیوں کو کھدائی سے روکنے پرمسجد اقصیٰ کے 10 محافظ گرفتار

اسرائیلی فوج اور پولیس نے ایک بار پھر مسجد اقصیٰ کے فلسطینی محافظوں کے خلاف وحشیانہ کریک ڈاؤن شروع کیا ہے۔ فلسطینی محافظوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ ساتھ انہیں حراست میں لے کرجیلوں میں ڈالنے اور ہراساں کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق مسجد اقصیٰ اور اس کے اطراف میں کھدائی کے لیے آنے والے اسرائیلی نام نہاد آثار قدیمہ کے عملے کو روکنے پر قبلہ اول کے 10 پہرےداروں کو حراست میں لے لیا ہے۔

اسرائیلی حکومت کا جبر، فلسطینی شہری اپنا مکان مسمار کرنے پرمجبور

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں صہیونی ریاست کے قائم کردہ نام نہاد بلدیہ نے شہر کے مشرقی قصبے بیت حنینا میں ایک مقامی فلسطینی شہری بختان باشرسے اس کا مکان زبر دستی مسمار کردایا۔

بیت المقدس میں یہودی آباد کاری کے لیے اس کا بھاری بجٹ تیار

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں یہودی آباد کاری اور توسیع پسندی کے لیے قابض صہیونی ریاست نے خطیر رقم کا بجٹ پیش کرنے کا اعلان کیا ہے۔ سنہ 2017 کے مالی سال کا بجٹ بیت المقدس میں اسرائیلی قبضے کے بعد اب تک کا سب سے بڑا بجٹ قرار دیا جاتا ہے۔

اسرائیلی فوج نے بیت المقدس میں فلسطینیوں کا مزید ایک مکان مسمار کردیا

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہر میں اسرائیلی فوج کی فلسطینی شہریوں کے مکانات کی مسماری کی کارروائیاں جاری ہیں۔ گذشتہ روزبھی اسرائیلی فوج نے شمالی بیت المقدس میں ایک گھر پر چھاپہ مارا اور بھاری مشینری کی مدد سے فلسطینی شہریوں کا ایک مکان مسمار کردیا۔