جمعه 15/نوامبر/2024

مقبوضہ بیت المقدس

اسرائیل مقبوضہ بیت المقدس میں آبادکاری منصوبے ختم کرے: فرانس

فرانسیسی انتظامیہ نے قابض اسرائیلی حکام کی جانب مشرقی بیت المقدس میں 1500 سے زائد غیر قانونی ہائوسنگ یونٹس کی تعمیر کے منصوبے کی منظوری کے فیصلے پر نظر ثانی کا مطالبہ کیا ہے۔

برطانیہ، اسپین نے القدس میں آبادکاری منصوبوں کی مذمت کردی

برطانوی وزیر برائے امور مشرق وسطیٰ ایلسٹر برٹ نے اسرائیل کی جانب سے بیسکات زئیف، رامات شلومو اور راموت بستیوں میں 1600 ہائوسنگ یونٹس کی تعمیر کے منصوبے کی مذمت کردی ہے۔

بیت المقدس: العیساویہ پر اسرائیلی فوج کا دھاوا، فلسطینی بچہ زخمی

مقبوضہ بیت المقدس کے مشرقی علاقے العیساویہ میں اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینیوں نوجوانوں سے ساتھ تصادم کے دوران ربڑ کی گولیاں اندھا دھند انداز میں چلائی جس کے نتیجے میں ایک گھر کی بالکونی میں موجود فلسطینی بچہ زخمی ہوگیا۔

بیت المقدس: اسرائیلی فوج کا سلوان میں داخلہ، چھاپے

قابض اسرائیلی فوج نے انٹیلی جنس اور بلدیہ کے اہلکاروں کے ہمراہ مقبوضہ بیت المقدس کے قصبے سلوان پر دھاوا بول دیا۔

’جب حادثے میں فوت فلسطینی کی قبر کھودنا جرم ٹھہرا‘

حال ہی میں فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں ایک فلسطینی شہری کی نماز جنازہ کےجلوس پر سفاک صہیونی فوج نے ننگی جارحیت اور حیوانیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے درجنوں فلسطینیوں کو خون میں نہلا دیا تو قابض فوج کی نہتے فلسطینیوں کے خلاف قابض افواج کی جارحیت کی ایک بار پھر یاد تازہ ہوگئی۔

میلہ چراغاں کی آڑ میں القدس پرصہیونی تہذیب مسلط کرنے کی سازش

مقبوضہ بیت المقدس کی اسلامی، عرب اور فلسطینی شناخت مسخ کرنے اور مقدس شہر پر یہودیت اور عبرانیت کا رنگ چڑھانے کے لیے صہیونی حکومت نت نئے نئے حربے استعمال کرتی ہے۔ حال ہی میں بیت المقدس کی پرانی دیواروں پر نام نہاد اور جعلی یہودی عبرانی تہذیب کو نمایاں کرنے کے لیے خاکوں کی شکل میں ڈیزائن کی گئی روشنیوں سے چراغاں کرکے القدس پر بصری غنڈہ گردی کامظاہرہ کیا گیا۔

’یونیسکو‘ نے بیت المقدس پر اسرائیلی قبضہ دوبارہ باطل قرار دیا

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے سائنس وثقافت ’یونیسکو‘ نے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کے زیرتسلط شہر قرار دیتے ہوئے ایک بار پھر ناجائز تسلط ختم کرنے کامطالبہ کیا ہے۔

القدس کو یہودیانے کے 50 لرزہ خیز حقائق!

مقبوضہ بیت المقدس کے اسلامی اور عرب تشخص کے دفاع کے لیے کام کرنے والی ’بین الاقوامی القدس فاؤنڈیشن‘ کی طرف سے ایک رپورٹ جاری کی جا رہی ہے جس میں بیت المقدس کو یہودیانے کے دسیوں چونکا دینے والے حقائق بیان کیے گئے ہیں۔

بیت المقدس میں یہودیوں کے لیے 500 گھروں کی تعمیر جاری

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیل کی مختلف تعمیراتی کمپنیاں یہودی آباد کاروں کے لیے غیرقانونی طور پر مکانات کی تعمیر کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

عید کے روز قابض اسرائیلی فوج کے فلسطینیوں کے گھروں پرچھاپے

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں عید کے روز بھی قابض صہیونی فوج کی جانب سے نہتے فلسطینویں کےگھروں پر چھاپوں اور شہریوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری رہا۔