چهارشنبه 30/آوریل/2025

مغربی کنارا

مغربی کنارے میں سات اکتوبر سے کم از کم 9450 فلسطینی زیرِ حراست

اتوار کے روز امورِ اسیران کے گروپوں کے مطابق اسرائیلی قابض فوج نے مغربی کنارے میں پرتشدد چھاپوں میں کم از کم 20 مزید فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔

عالمی برادری فلسطین میں یہودی توسیع پسندی روکے:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) نے زوردے کر کہا ہے کہ صہیونی سلامتی کی وزارتی کونسل نے مقبوضہ مغربی کنارے میں آباد کاری کو وسعت دینے، پانچ نئی بستیوں کو قانونی حیثیت دینے اور فلسطینی اتھارٹی کے زیر انتظام علاقوں میں قابض ریاست کے قوانین کے نفاذ کے فیصلے کی منظوری قابل مذمت ہے۔

قابض فوج اور فلسطینی نوجوانوں کے درمیان جھڑپیں

اسرائیلی قابض فوج نے فلسطینی نوجوانوں کے ساتھ پیر کے روز ہونے والی جھڑپوں میں متعدد فلسطینی شہریوں کو اغوا کیا ہے۔ مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ طوباس شہر میں اسرائیلی فوج اور فلسطینی نوجوانوں کے درمیان جھڑپ ہوئی۔ جھڑپ کے موقع پر اسرائیلی فوج پر نوجوانوں نے گولیاں برسائیں اور دھماکہ خیز مواد پھینکا۔

مغربی کنارے میں ایک ہفتے میں 174 مزاحمتی کارروائیاں

مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں مزاحمتی کارروائیوں میں اضافہ ہوا ہے۔ 03-02-2023 سے 09-02-2023 کے دوران مزاحمت کی 174 کارروائیاں ریکارڈ کی گئیں۔

مغربی کنارے میں 24 گھنٹوں کے دوران 18 مزاحمتی کارروائیاں

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مغربی کنارے میں مزاحمتی کارروائیوں میں اضافہ دیکھا گیا۔ پچھلے چوبیس گھنٹوں کےدوران 18 مزاحمتی کارروائیاں ریکارڈ کی گئیں، جن میں فائرنگ کی 7، دھماکہ خیز ڈیوائس اور 9 پوائنٹس میں تصادم شامل ہے۔​

کئی نوجوانوں سمیت متعدد فلسطینی شہری اغوا کر لیے گئے

قابض اسرائیلی فورسز نے متعدد فلسطینیوں کو اغوا کر لیا ہے۔ فلسطینیوں کے اغوا کیے جانے کی یہ کارروائیاں مغربی کنارے اور یروشلم میں سامنے آئی ہیں۔ مغوی فلسطینیوں میں دو نوجوان فلسطینی بھی شامل ہیں۔

مغربی کنارا: ایک دن میں 15 مزاحمی کارروائیاں ، 4 آباد کار زخمی

فلسطینی مزاحمت کاروں نے ایک دن میں مقبوضہ مغربی کنارے میں 15 مزاحمتی کارروائیاں انجام دی ہیں ۔ ان کارروائیوں میں 4 شوٹنگ آپریشنز تھے اور 3 کارروائیوں میں دھماکہ خیز آلات کو استعمال کیا گیا۔

نابلس میں ‏غیر قانونی چوکی کی تعمیر

فلسطین سے موصولہ اطلاعات کے مطابق یہودی آباد کاروں نے مغربی کنارے کے شہر نابلس کے قریب ایک نئی چوکی کی تعمیر شروع کر دی ہے۔

صہیونی انتظامیہ نے حزمہ کے علاقے میں 15 دکانیں مسمار کر دیں

قابض صہیونی انتظامیہ نے سوموار کے روز مقبوضہ بیت المقدس کے شمال مشرق میں واقع حزمہ قصبہ کے داخلی راستے پر واقع متعدد دکانوں کو اس بنا پر مسمار کر دیا کہ ان کی تعمیر کے لئے اجازت نامہ حاصل نہیں کیا گیا تھا۔

یہودی آباد کار نے گاڑی تلے روند کر دو فلسطینی بھائیوں کو شہید کردیا

فلسطین میں مغربی کنارے کے شہر نابلس کے جنوب میں انتہا پسند یہودی آباد کار نے زعترہ فوجی چوکی کے قریب جان بوجھ کر گاڑی تلے روند کر دو فلسطینیوں بھائیوں کو شہید کردیا۔