جمعه 15/نوامبر/2024

مشرق وسطیٰ

مشرق وسطیٰ میں جنگ کی آگ پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لےسکتی ہے: بوریل

یورپی یونین کے خارجہ امور اور سلامتی کی پالیسی کے اعلیٰ نمائندے جوزپ بوریل نے مشرق وسطیٰ کے تنازعات کو نظر انداز کرتے ہوئے انسانیت کو کھو دینے کے بعد دنیا کو ایک بڑی آگ سے خبردار کیا۔

جنگی طیاروں کے سکواڈرن کے ساتھ مشرق وسطیٰ میں امریکی فوج الرٹ

امریکہ نے اسرائیل کے دفاع کے لیے مشرق وسطیٰ میں مزید کئی ہزار اضافی افواج کی تعیناتی کا اعلان کیا ہے۔ یہ تیاری جنوبی لبنان پر اسرائیلی حملوں میں شدت کے ساتھ اورقابض اسرائیلی فوج کے لبنان کے جنوبی مضافات کے خلاف زمینی فوجی جارحیت شروع کرنے کا اعلان کے موقعے پر کی گئی ہے۔

ٹرمپ مشرق وسطیٰ کا امن تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں: ایردوآن

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن نے امریکا کے مشرق وسطیٰ کے لیے نام نہاد امن منصوبے ڈیل آف سنچری کو امن کی تباہی کا منصوبہ قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ امن کے نام پر مشرق وسطیٰ کے امن کو تاراج کرنا چاہتے ہیں۔

مشرق وسطیٰ میں 16 ملین بچے غذائی قلت کا شکار ہیں: یونیسیف

اقوام متحدہ کے بچوں کے لیے ادارے'یونیسف' نے اتوار کے روز جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا ہے شام ، یمن ، لیبیا اور سوڈان میں تنازعات کی وجہ سے مشرق وسطی اور شمالی افریقہ میں پانچ سال سے کم عمر کے 16 ملین سے زیادہ بچے غذائی قلت کا شکار ہیں۔

مشرق وسطیٰ کے لیے امریکا کے خصوصی ایلچی کا دورہ اسرائیل

امریکی صدر کے معاون خصوصی برائے مشرق وسطیٰ اور بین الاقوامی مذاکرات کار جیسن گرین بیلٹ کل جمعرات کو پہنچے۔

اسماعیل ھنیہ کی مشرق وسطیٰ کےلیے ‘یو این’ مندوب سے ٹیلیفونک بات چیت

اسلامی تحریک مزاحمت'حماس' کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے مشرق وسطیٰ کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی 'نیکولائی میلاڈینوف' سے ٹیلیفون پر بات چیت کی۔ انہوں نے اقوام متحدہ کے مندوب نیکولائے میلاڈینوف سے بات چیت میں غزہ کی پٹی میں اقتصادی بحران کے حل کی کوششوں، غزہ کے عوام کی مشکلات میں کمی اور غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے پہلے سے طے پائے امور پراسرائیل کو پابند بنانے پر بات چیت کی گئی۔

مائیک پومپیو کا دورہ مشرق وسطیٰ، خاشقجی کیس اہم موضوع ہوگا

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو جلد ہی مشرق وسطیٰ کے ممالک کا دورہ کر رہے ہیں۔ ان کے اس دورے کا اہم ترین ایجنڈ سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کی تحقیقات پر بات چیت کرنا ہے۔

’غیرملکی یہودی مشرق وسطیٰ میں مسائل کی جڑ ہیں’

برطانیہ کے سابق ولی عہد شہزادہ چارلس کا سنہ 1986ء میں جاری کردہ ایک مکتوب سامنے آیا ہے۔ انہوں نے اپنے ایک قریبی دوست سے کو لکھے اس خط میں کہا تھا کہ یہودی مشرق وسطیٰ میں مسائل کی جڑ ہیں۔ ان کے اس بیان پر یہودیوں اور اسرائیلیوں میں شدید غم وغصے کی لہر دوڑ گئی تھی۔

مشرق وسطیٰ میں قیام امن کے لیے ڈونلڈ ٹرمپ کا منصوبہ کیا ہے؟

مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں موجود ایک امریکی سفارتی ذریعے نے صڈر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشرق وسطیٰ میں قیام امن اور فلسطین۔ اسرائیل تنازع کے حل کے لیے مجوزہ پلان کے بعض اہم پہلوؤں پر روشنی ڈالی ہے۔ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ جسے’حتمی ڈیل‘ یا عرب میڈیا میں ’صدی کا فیصلہ‘ قرار دیا جا رہا ہے جلد ظہور پذیر ہو گا۔

مشرق وسطیٰ امن گروپ کے رابطہ کار کا غزہ کا خصوصی دورہ

مشرق وسطیٰ کے لیے قائم کردہ عالمی امن گروپ کے رابطہ کار نیکولائے ملادینوف نے سفارت کاروں کے ایک وفد کے ہمراہ فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کا دورہ کیا۔