جمعه 15/نوامبر/2024

مسلح مزاحمت

الجزائر کے ڈپٹی اسپیکر فلسطینیوں کی مسلح مدد اور حمایت کا مطالبہ

الجزائر کی پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر یوسف عجیسہ نے فلسطینی عوام کے لیے عرب اور اسلامی حمایت اور ان کی مزاحمت کی حمایت پر زور دیا جو بار بار اسرائیلی جارحیت کا مقابلہ کرتی ہے اور فلسطینی سرزمین اور اس میں موجود عرب اور اسلامی اقوام کے مقدسات کی حفاظت کرتی ہے۔ .

فلسطینیوں کی اکثریت مزاحمت کی حامی، محمود عباس سے استعفے کا مطالبہ

ایک فلسطینی رائے عامہ کے جائزے سے ظاہر ہوا ہے کہ فلسطینیوں کی اکثریت اسرائیلی ریاست کے غاصبانہ قبضے کے خلاف مسلح مزاحمت کی حمایت کرتی ہے اورفلسطینیوں کو اس بات کا یقین ہے کہ صیہونی غاصب حکومت اپنی 100 ویں سالگرہ نہیں منائے گی۔

اسرائیلی قبضہ اور نسل پرستانہ پالیسیاں فلسطینی مسلح مزاحمت کا جواز ہیں

حماس کے سیاسی بیورو کے رکن خلیل الحیہ نے کہا ہے کہ اسرائیل کے قبضے اور نسل پرستانہ پالیسیوں نے فلسطینیوں کو مجبور کر دیا ہے کہ وہ مزاحمت کے علاوہ کوئی راستہ اختیار نہ کر سکیں۔

مسلح مزاحمتی فلسطینی گروپ ‘ لائنز ڈین ‘ کے اسرائیلی فوجیوں پر تین حملے

فلسطینی نوجوان مزاحمت کاروں کے' لائنز ڈین ' گروپ نے منگل کے روز اسرائیل قابض فوج کو تین مختل مقامات پر فائرنگ کا نشانہ بنایا ہے۔

اسرائیلی فوجیوں اور فلسطینیوں کے درمیان مسلح جھڑپیں

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہر میں ابو دیس کے مقام پر کل جمعہ کی شام قابض اسرائیلی فوج اور فلسطینیوں کے درمیان مسلح تصادم ہوا۔

مسلح مزاحمت سے اسرائیل کے مذموم عزائم خاک میں ملا دیں گے: ھنیہ

اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے کہا ہے کہ فلسطینی اراضی پر غاصب اسرائیل کی خود مختاری، فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی قبضے اور دیگر جرائم سمیت تمام مذموم عزائم مسلح مزاحمت سے خاک میں ملا دیے جائیں گے۔

حماس اور اسلامی جہاد کا اسرائیل کے خلاف مسلح مزاحمت کا مطالبہ

اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) اور اسلامی جہاد نے فلسطینی عوام پر زور دیا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے اور وادی اردن کے الحاق کی سازش ناکام بنانے لیے سڑکوں پرنکلیں اور دشمن کی سازش کو ناکام بنانے کے مسلح مزاحمت سمیت تمام مزاحمتی طریقے اختیار کریں۔

’مسلح مزاحمت‘ آزادی فلسطین کی آخری امید ہے :فلسطینی پادری

فلسطین کے ایک سرکردہ عیسائی مذہبی رہ نما اور اسلامی مسیحی مقدسات کے دفاع کے لیے قائم کردہ فلسطینی کمیٹی کے رکن امانویل مسلم نے فلسطینی قوم کی ’حق واپسی‘ کے لیے جاری تحریک کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں کی حق واپسی کی تحریک میں فلسطین کی عیسائی اور مسلمان برادری ایک صف میں کھڑی ہیں۔

مسلح جھڑپ میں فلسطینی مزاحمت کار شہید، دو اسرائیلی فوجی زخمی

اسرائیل اور فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق بدھ کی شام دریائے اردن کے مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین میں فلسطینی مزاحمت کاروں اور اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپ میں ایک فلسطینی شہید اور دو اسرائیلی فوجی زخمی ہوگئے۔

مسلح مزاحمت ’سرخ لکیر‘ اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے: العاروری

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے نائب صدر صالح العاروری نے کہا ہے کہ بعض عرب حلقے اور ذرائع ابلاغ حماس اور قطر کے درمیان تعلقات بگاڑنے کی سازشیں کررہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ حماس اور قطر کے درمیان اختلافات کی خبریں من گھڑت اور سراسر جھوٹ ہیں۔ اس طرح کی افواہیں قطر اور دوحہ کے درمیان غلط فہمی پیدا کرکے دونوں کے درمیان قائم تاریخی تعلقات کو کشیدہ کرنے کی سازش ہے۔