جمعه 15/نوامبر/2024

مسجد الاقصیٰ

اسرائیلی پولیس کی نگرانی میں 113 یہودیوں کے قبلہ اول پردھاوے

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ میں یہودی آباد کاروں کے دھاوے جاری ہیں۔ گذشتہ روز113 یہودی آباد کاراسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئے اور قبلہ اول میں گھس کرنام نہاد مذہبی رسومات کی ادائی کی آڑ میں مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔

قابض اسرائیل کی ناروا پابندیاں، 160 فلسطینی طلبا تعلیم سے محروم

قابض صہیونی فوج کی طرف سے فلسطینی طلباء وطالبات کے تحصیل علم پر ناروا پابندیوں کا نفاذ جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق قابض فوج نے مسجد اقصیٰ سے متصل اسکول میں تدریسی عمل کا آغاز ہونے کے بعد 160 فلسطینی طلباء طالبات کو اسکول میں داخل ہونے سے روک دیا۔

القدس میں فدائی حملے کے بعد محمود عباس کا نیتن یاھو سے رابطہ

بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ کے احاطے میں گذشتہ روز ہونے والے ایک فدائی حملے کے بعد صدر محمود عباس نے اسرائیلی وزیراعظم سے ٹیلیفون پر رابطہ کرکے اس فدائی حملے کی مذمت کی ہے۔