جمعه 15/نوامبر/2024

مسجد الاقصیٰ

مسجد الاقصیٰ کے حالات زار سے متعلق یورپی حکام کے نام ای یو پیک کے خطوط

فلسطینی یورپ سیاسی تعلقات کونسل [ای یو پیک] نے یورپی یونین کے اعلیٰ حکام کے نام خطوط تحریر کیے ہیں جن میں انہیں مقبوضہ بیت المقدس میں ہونے والی تازہ پیش رفت بالخصوص مسجد اقصیٰ میں حالیہ اسرائیلی چیرا دستوں کے بارے میں بریف کیا گیا ہے۔

اقصیٰ اور القدس کےخلاف کوئی بھی اسرائیلی حماقت تباہ کن ہو گی:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" نے فلسطینی عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اگلے اتوار 29/5/2022 کو فجر کے وقت مسجد اقصیٰ میں جمع ہوں اور دن بھر وہاں اعتکاف کریں۔ وہیں نماز ظہر ادا کریں۔ اس دوران مسجد تمام مبارک صحنوں، دروازوں اور ستونوں پر ثابت قدم رہیں۔ اس کا دفاع کریں، اس کے صحن میں دھاوا بول کر مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کرنے اور دھاووں کی روک تھام کریں۔

الاقصیٰ میں یہودیوں کی قربانی کی رسم پر فلسطینی مزاحمت کی وارننگ

فلسطینی مزاحمت کے ایک ذریعے نے صہیونی آبادکاروں کے مسجد الاقصی پر دھاوا بولنے اور اس کے اندر قربانی کے جانور ذبح کرنے کے منصوبے کے خلاف خبردار کیا ہے۔

مسجد اقصیٰ رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے دوران بند رہے گی

مقدس شہر میں فلسطینی علما کی ایک کونسل نے گذشتہ جمعرات کو اعلان کیا کہ مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے دوران کرونا وائرس کی وجہ سے مسلمان عبادت گزاروں کے لیے بند رہے گی۔

مسجد اقصیٰ کے تاریخی، قانونی اسٹیٹس کا تحفظ یقینی بنایا جائے

اسلامی تعاون تنظیم ’او آئی سی‘ نے قبلہ اول کے خلاف صہیونی ریاست کے انتقامی اقامات اور یہودیوں کے حملوں کی شدیدمذمت کرتے ہوئے حرم قدسی کے تاریخی، اسلامی اور قانونی اسٹیٹس کو برقرار رکھنے کے لیے ہرممکن اقدامات کیے جائیں۔

صہیونی فوج نے قبلہ اول کا محافظ پندرہ دن کے لیے بے دخل کردیا

اسرائیلی فوج نے مسجد اقصیٰ کے ایک سینیر محافظ کو پندرہ دن کے لیے قبلہ اول میں داخل ہونے پر پابندی عاید کردی۔

الاقصیٰ اور مسجد ابراہیمی کےخلاف 96 صہیونی شرانگیز کارروائیاں

فلسطینی وزارت اوقاف کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فروری 2018ء کے دوران صہیونیوں کی جانب سے مسجد اقصیٰ اور تاریخی مسجد الابراہیمی کے خلاف 96 شر انگیز کارروائیاں کی گئیں۔

’قدیم الاقصیٰ‘ القدس کا تاریخی وثقافتی لینڈ مارک!

اہل اسلام کے ہاں مسجد اقصیٰ کا مقام ومرتبہ حرمین کے برابر ہے۔مگر یہ مقدس مقام صرف مذہبی مرکز اور عظیم الشان عبادت گاہ ہی نہیں بلکہ ’قدیم الاقصیٰ‘ مسجد کا وہ قدیم ترین حصہ ہے جسے القدس کے تاریخی، ثقافتی اور تہذیبی مرکزکے طورپر جانا جاتا ہے۔

مسجد اقصیٰ میں آمد کانٹوں سے بھرپور سفر!

بیت المقدس اور مقبوضہ مغربی کنارے کے فلسطینی علاقوں سے فلسطینیوں کی بڑی تعداد روزانہ کی بنیاد پرنمازوں کی ادائی کے لیے مسجد اقصیٰ میں آنے کو اپنے لیے باعث سعادت سمجھتے ہیں مگریہ سعادت حاصل کرنے کے لیے فلسطینی نمازیوں کو خار دار سفر سے گذرنا پڑتا ہے۔ جگہ جگہ پر صہیونی فوج کی گشتی پارٹیاں، ناکے،اسرائیلی فوجی چوکیوں اور ان پر بندوقیں تانے خون خور صہیونی فوجی درند، اسرائیلی پولیس اور انٹیلی جنس اداروں کے اہلکار فلسطینی نمازیوں کی قبلہ اول میں آمد کے لیے کانٹوں سے کم نہیں۔

’مذہبی تہوار‘ قبلہ اول کی بے حرمتی کے لیے صہیونیوں کا بہانہ

فلسطین میں قابض ناپاک صہیونی اپنے نام نہاد مذہبی تہواروں کی آڑ میں مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کے بار بار مرتکب ہوتے ہیں۔ صہیونی دانستہ طور پر اپنے مذہبی مواقع اور ایام کو طول دیتے ہیں، تاکہ یہودی شرپسندوں کو بار بار مسجد اقصیٰ میں دراندازی کا موقع فراہم کیا جاسکے۔