شنبه 16/نوامبر/2024

مسجد اقصیٰ

ماہ رمضان میں 30 لاکھ افراد نے مسجد اقصیٰ میں عبادت کی

مقبوضہ بیت المقدس کے ادارہ برائے اوقاف و اسلامی امور کا کہنا ہے کہ 30 لاکھ سے زائد مسلمانوں نے ماہ رمضان کے دوران مسجد اقصیٰ میں نماز اور عبادت کے لئے حاضری دی۔

رکاوٹوں کےباوجود لیلۃ القدرپرساڑھےتین لاکھ روزہ داروں کی قبلہ اول آمد

فلسطین میں ماہ صیام کی 27 ویں شب [لیلۃ القدر] کے موقع پر لاکھوں نمازی مسجد اقصیٰ پہنچے اور قبلہ اول میں رات بھر عبادت کی سعادت حاصل کی۔ دوسری طرف اسرائیلی فوج اور پولیس نے فلسطینیوں کو قبلہ اول تک رسائی سے روکنے کے لیے جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کر رکھی تھیں اور پورے بیت المقدس کو فوجی چھاؤنی میں تبدیل کردیا گیاتھا۔

قبلہ اول تک رسائی فلسطینیوں کے لیے زندگی موت کا کھیل بن گئی!

صہیونی ریاست بالعموم روزہ مرہ کی بنیاد پر اور بالخصوص ماہ صیام کے دوران فلسطینی شہریوں کے مسجد اقصیٰ میں داخلے پر کئی طرح کی پابندیاں لگانے اور فلسطینیوں کو مسجد تک رسائی سے روکنے کی پالیسی پرعمل پیر ہے۔

’مسجد اقصیٰ میں اجتماعی افطار قبلہ اول سے تعلق کا ذریعہ‘

بیت المقدس کی ایک 63 سالہ روزہ دار عفاف قطنانی اپنے بچوں کے ہمراہ افطاری کا سامان لیے مسجد اقصیٰ کے باب السلسلہ کے سامنے پہنچیں تو صہیونی فوجیوں نے انہیں روک لیا۔

’عالمی یوم القدس‘ رکاٹیں توڑ کر لاکھوں فلسطینی قبلہ اول کی طرف گامزن

قابض صہیونی فوج اور پولیس نے مقبوضہ بیت المقدس کو رمضان المبارک کے آج چوتھے جُمعہ کو بھی بدستور فوجی چھاؤنی میں تبدیل کردیا ہے۔ دوسری جانب ’عالمی یوم القدس‘ کے موقع پر غرب اردن، بیت المقدس، شمالی اور جنوبی فلسطین سے لاکھوں فلسطینی روزہ دار قبلہ اول کی طرف عازم سفرہیں۔ اسرائیلی فوج کی طرف سے جگہ جگہ پررکاوٹیں کھڑی کرکے فلسطینیوں کو قبلہ اول میں پہنچنے سے روکا جا رہا ہے۔ کئی مقامات پر فلسطینیوں اور اسرائیلی فورسز کے درمیان جھڑپوں کی بھی اطلاعات ہیں۔

ماہ صیام کی 23 ویں شب، 1 لاکھ فلسطینیوں کی قبلہ اول میں نماز تراویح

ماہ صیام میں اسرائیلی فوج اورپولیس کی طرف سے کھڑی کی گئی رکاوٹوں کے باوجود ہزاروں کی تعداد میں فلسطینی مسجد اقصیٰ میں نماز تراویح اور دیگر نمازوں میں حاضری دینے کی سعادت حاصل کرتے ہیں۔

صہیونی پولیس کی نگرانی میں 128 یہودیوں کا قبلہ اول پر دھاوا

ماہ صیام میں مسجد اقصیٰ میں یہودی آباد کاروں کے دھاوے اور مقدس مقام کی مجرمانہ بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔

پولیس کی سیکیورٹی میں 89یہودیوں کی قبلہ اول کی بے حرمتی

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ میں یہودی آباد کاروں کے دھاوے اور مقدس مقام کی مجرمانہ بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔ گذشتہ روز89 یہودی آباد کار اور اسرائیلی فوجی پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئے اور قبلہ اول میں گھس کرنام نہاد مذہبی رسومات کی ادائی کی آڑ میں مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔

مسجد اقصیٰ میں بآواز بلند تلاوت پر متعدد نمازی گرفتار

مسجد اقصیٰ میں مسلمانوں کے لیے نماز کی ادائی اور قرآن پاک کی تلاوت بھی جرم بن گئی۔ اسرائیلی فوج نے مسجد اقصیٰ میں افطاری سے قبل بلند آواز میں تلاوت کرنے پر کم سے کم 15 فلسطینی روزہ داروں کو حراست میں لے لیا۔

اسرائیلی پولیس کی سیکیورٹی میں 92 یہودی قبلہ اول میں داخل

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ میں یہودی آباد کاروں کے دھاوے اور مقدس مقام کی مجرمانہ بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔