یکشنبه 17/نوامبر/2024

مسجد اقصیٰ

عید الاضحیٰ کی نماز کے لیے لاکھوں فلسطینیوں کی مسجد اقصیٰ آمد

اسرائیلی فوج اور پولیس کی طرف سے سخت ترین پابندیوں اور رکاوٹوں کے باوجود لاکھوں فلسطینیوں نے مسجد اقصیٰ میں عیدالاضحیٰ کی نماز ادا کی اور اس کے بعد جانوروں کی قربانی دی گئی۔

قبلہ اول میں سانحہ آتش زدگی کے عینی شاہدین کے بیانات: ویڈیو

آج سے 49 برس پیشتر سنہ 1969ء کو آسٹریلیا کے ایک یہودی دہشت گرد مائیکل روھان نے مسجد اقصیٰ میں گھس کر آگ لگائی جس کے نتیجے میں مسجد کا ایک بڑا حصہ جل کر خاکستر ہوگیا۔

مسجد اقصیٰ کی آزادی کے لیے ہر طرح کی قربانی دیں گے:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے کہا ہے کہ قبلہ اول کی آزادی قربانیوں کی متقاضی ہے اور فلسطینی قوم مسجد اقصیٰ کے دفاع اور اس کی پنجہ یہود سے آزادی کے لیے ہرطرح کی قربانی دینے کے لیے تیار ہیں۔

یہودی انتہا پسند کا مسجد اقصیٰ میں ’شادی رچانے‘ کا شر انگیز اعلان

اسرائیل کے ایک انتہا پسند یہودی اور ’تنظیمات ہیکل‘ کے رکن ’افراہام بلوکھ‘ نے مسجد اقصیٰ کے اندر اپنی شادی رچانے کا شرانگیز اور اشتعال انگیز اعلان کیا ہے۔

پولیس کی سیکیورٹی میں 89 یہودیوں کی مسجد اقصیٰ کے بے حرمتی

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ میں یہودی آباد کاروں کے دھاوے اور مقدس مقام کی مجرمانہ بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔ گذشتہ روز ایک سو کے قریب یہودی آباد کار اور اسرائیلی فوجی پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئے اور قبلہ اول میں گھس کرنام نہاد مذہبی رسومات کی ادائی کی آڑ میں مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔

مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی پولیس گردی اسرائیل کی مذہبی جارحیت ہے: اردن

اردن نے جمعہ کے روز اسرائیلی پولیس کی جانب سے مسجد اقصیٰ کو فلسطینی نمازیون کے لیے بند کیے جانے کے اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتےہوئے اسے اسرائیل کی مذہبی معاملات میں کھلم کھلا مداخلت قرار دیا ہے۔

’مسلمان نہ جاگے تو قبلہ اول میں آتش زدگی کا سانحہ دوبارہ ہو سکتا ہے‘

مسجد اقصیٰ کے امام اور خطیب الشیخ اسماعیل نواھضہ نے کہا ہے کہ عرب اور مسلمان ممالک نے قبلہ اول کے دفاع کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کیں۔ ان کا کہنا ہے کہ مسجد اقصیٰ کی شہادت کی مذہبی صہیونی سازش کے بعد مسلمان اور عرب ملکوں کی قبلہ اول کے حوالے سے ذمہ داریاں بڑھ گئی تھیں۔

بیت المقدس کی 10 خواتین کی مسجد اقصیٰ میں داخلے پر پابندی عاید

قابض صہیونی حکام نے بیت المقدس سے تعلق رکھنے والی 10 خواتین نمازیوں کو 15 دن کے لیے قبلہ اول سے بے دخل کردیا ہے۔

پولیس کی سیکیورٹی میں 80 یہودیوں کی مسجد اقصیٰ کے بے حرمتی

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ میں یہودی آباد کاروں کے دھاوے اور مقدس مقام کی مجرمانہ بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔

قبلہ اول کے دو محافظوں کی طلبی،خاتون مسجد اقصیٰ سے بے دخل

قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس سے تعلق رکھنے والے دو فلسطینیوں کو جو مسجد اقصیٰ کے محافظ دستے میں شامل ہیں کو تفتیشی مرکز میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔