’مذہبی تہوار‘ مسجد اقصیٰ کا تقدس پامال کرنے کی صہیونی ترغیبات
اتوار-23-ستمبر-2018
فلسطین میں قابض یہودی آباد کار آئے روز مذہبی مواقع اور تہواروں کی آڑ میں حرم قدسی اور مسجد اقصیٰ کا تقدس پامال کرتےہیں۔ گذشتہ روز بھی یہودی تنظیموں اور ہیکل سلیمانی کے پرچارک گروپوں نے ’عید عرش‘ نامی تہوار کی آڑ میں آج اتوار سے یہودیوں کو قبلہ اول پر دھاووں کی اپیل کی ہے۔