یکشنبه 17/نوامبر/2024

مسجد اقصیٰ

میلاد النبی کے موقع پر فلسطینی مسجد اقصیٰ کے لیے رخت سفرباندھ لیں:صبری

ممتاز عالم دین اور مسجد اقصیٰ کے امام وخطیب الشیخ عکرمہ صبری نے فلسطینی عوام پر زور دیا ہے کہ وہ میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر کل منگل کے روز مسجد اقصیٰ میں اپنی حاضری کو یقینی بنائیں۔

منگل کو 63 یہودیوں کے قبلہ اول پر دھاوے

یہودی شرپسندوں کی طرف سے مسلمانوں کے قبلہ اول پر دھاووں اور مقدس مقام کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔ گذشتہ روز 63 یہودی شرپسندوں نے مسجد اقصیٰ میں داخل ہو کر مسلمانوں کے تاریخی مقدس مقام کی بے حرمتی کے اشتعال انگیز اقدام کا ارتکاب کیا۔

اسرائیلی پولیس کی سیکیورٹی میں 73 یہودی قبلہ اول میں گھس گئے

یہودی شرپسندوں کی طرف سے مسلمانوں کے قبلہ اول پر دھاووں اور مقدس مقام کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔ گذشتہ روز 73 یہودی شرپسندوں نے مسجد اقصیٰ میں داخل ہو کر مسلمانوں کے تاریخی مقدس مقام کی بے حرمتی کے اشتعال انگیز اقدام کا ارتکاب کیا۔

ملائیشیا میں قبلہ اول کو درپیش خطرات کا نمائش کے ذریعے اظہار

ملائیشیا کی القدس فائونڈیشن کے زیراہتمام پترا جایا شہر میں ایک نمائش کا اہتمام کیا گیا جس میں تصاویر کی مدد سے زائرین کو قبلہ اول اورمقبوضہ بیت المقدس کو یہودیوں کی جانب سے لاحق خطرات کے اظہار کی کوشش کی گئی۔

نیتن یاھو قبلہ اول پر یہودی دھاووں کو کیسے بڑھاوا دیے رہےہیں؟

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کی جانب سے یہودی کنیسٹ کے ارکان کو مسجد اقصیٰ پر دھاووں کی اجازت دینے پر فلسطینی مذہبی حلقوں کی جانب سے شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔ بیت المقدس میں فلسطینی مسلم ۔ مسیحی سپریم کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاھو مسجد اقصیٰ پر یہودی آباد کاروں کے دھاووں کو بڑھاوا دے رہےہیں۔

مسلمانوں کے قبلہ اول کی 500 کیمروں سے جاسوسی!

قابض صہیونی انتظامیہ نے مسجد اقصیٰ کی جاسوسی اور وہاں پرآنے والے نمازیوں پر نظر رکھنے کے لیے نام نہادسیکیورٹی وجوہات کی آڑ میں وہاں پر سیکڑوں جدید ترین کیمرےاور مواصلاتی آلات نصب کر رکھے ہیں۔

طویل تعطل کے بعد مسجد اقصیٰ میں مرمتی کاموں کا آغاز

اسرائیل کی جانب سے طویل عرصے تک مسجد اقصیٰ میں مرمتی کاموں پرعاید کردہ پابندی کے بعد گذشتہ روز فلسطینی محکمہ اوقاف نے قبلہ اول میں ضروری مرمت کا کام شروع کردیا ہے۔

اسرائیلی پولیس نے ارکان کنیسٹ کو قبلہ اول پر دھاووں کی اجازت دےدی

اسرائیلی پولیس نے صہیونی کنیسٹ کے ارکان کو مسجد اقصیٰ پر دھاووں کی اجازت دے دی ہے۔ اس کے بعد یہودی ارکان کنیسٹ تین ماہ میں ایک بارکے بجائے ہر ماہ میں ایک بار قبلہ اول پر دھاوا بول سکتے ہیں۔

دسیوں یہودی قبلہ اول کے مصلیٰ‌ مروانی میں داخل، بے حرمتی، سیلفیاں

یہودی شرپسندوں کی طرف سے مسلمانوں کے قبلہ اول پر دھاووں اور مقدس مقام کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔ بدھ کے روز دسیوں یہودی شرپسندوں نے مسجد اقصیٰ میں داخل ہو کر مسلمانوں کے تاریخی مقدس مقام کی بے حرمتی کے اشتعال انگیز اقدام کا ارتکاب کیا۔

‘قبلہ اول پر یہودی حملوں کو آئینی حیثیت، نتائج کا ذمہ اسرائیل پر ہوگا’

القدس اور دیار فلسطین کے مفتی اعظم اور ممتاز عالم دین الشیخ محمد حسین نے خبردار کیا ہے کہ قبلہ اول پر یہودیوں کے اشتعال انگیز دھاووں اور مقدس مقام کی بے حرمتی کو آئینی شکل دینے کی حماقت کی گئی تو اس کے سنگین نتائج کا ذمہ دار اسرائیل ہوگا۔ ان کا کہنا ہے کہ مسجد اقصیٰ صرف مسلمانوں کا مقدس مقام ہے جس پر کسی دوسری مذہب اور ملت کے ماننے والوں کا کوئی حق نہیں۔