جمعه 15/نوامبر/2024

مسجد اقصیٰ

‘اسرائیلی حکومت یہودی شرپسندوں کی قبلہ اول پر یلغار میں مددگار ہے’

فلسطین کے بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ کے امور کے تجزیہ نگار نے دعویٰ کیا ہے کہ یہودی آباد کاروں کی غیرمعمولی تعداد کے قبلہ اول پر یلغار کے پس پردہ اسرائیلی حکومت کی حمایت کار فرما ہے۔ اسرائیلی فوج اور پولیس کی جانب سے جب تک یہودیوں کو تحفظ کی ضمانت فراہم نہ کی جائے یہودی اس وقت تک قبلہ اول پر یلغار نہیں کرتے ہیں۔؛

مسجد اقصیٰ کی اصل حیثیت کی بحالی اسرائیل کے زوال میں مضمر ہے: شیخ صلاح

بزرگ فلسطینی رہ نما اور تحریک اسلامی کے سربراہ الشیخ راید صلاح نے کہا ہے کہ جب تک قابض اسرائیل کا زوال شروع نہیں ہوتا اس وقت تک مسجد اقصیٰ اپنی اصل حالت میں واپس نہیں آسکتی۔

رواں ماہ میں 70 فلسطینی مقبوضہ بیت المقدس سے بے دخل

فلسطین میں مقبوضہ بیت المقدس کے مقامی فلسطینی باشندوں پر صہیونی ریاست کی جانب سے عرصہ حیات تنگ کرنے کی ظالمانہ پالیسی پر عمل جاری و ساری ہے۔ اسی ظالمانہ پالیسی کے تحت آئے روز بیت المقدس کے مقامی سکونتی باشندوں کو اسلحے کی نوک پر بے دخل کیا جا رہا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق رواں میں اب تک بیت المقدس کے 70 شہریوں کو بے دخل کیا جا چکا ہے۔

مسجد اقصیٰ سے بے دخلی کی شرط 20 فلسطینی گرفتاری کے بعد رہا

اسرائیلی فوج نے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب بیت المقدس سے حراست میں لیے گئے 20 فلسطینیوں کو اس شرط پر رہا کیا ہے کہ وہ اگلے 15 دن تک مسجد اقصیٰ میں نماز کے لیے نہیں آئیں گے۔

نظرثانی کی درخواست مسترد، الشیخ راید صلاح کو9 ماہ قید کی سزا کا حکم

اسرائیل کی سپریم کورٹ نے بزرگ فلسطینی رہ نما اور اسلامی تحریک کے سربراہ الشیخ راید صلاح کو وادی الجوز خطبہ جمعہ میں دی گئی نو ماہ کی سزا بحال رکھتے ہوئے ان کی جانب سے سزاپرنظرثانی کی درخواست مسترد کردی ہے۔