جمعه 15/نوامبر/2024

مسجد اقصیٰ

فلسطینی رہ نما راید صلاح 9 ماہ کے لیے اسرائیلی جیل میں پابند سلاسل

اسرائیلی حکام نے بزرگ فلسطینی رہ نما الشیخ راید صلاح کو سنہ 2007ء کے ایک نام نہاد مقدمہ میں نو ماہ کے لیے جیل بھیج دیا ہے۔ الشیخ راید صلاح اس سے قبل بھی اسی مقدمہ میں گیارہ ماہ تک قید کاٹ چکے ہیں۔

فلسطینی قوم قبلہ اول کے دفاع اور تعمیرومرمت کے لیے اٹھ کھڑی ہو: صبری

فلسطین کے سرکردہ عالم دین اور قبلہ اول کے امام و خطیب الشیخ عکرمہ صبری نے فلسطینی قوم پر زور دیا ہے کہ وہ مسجد اقصیٰ کی تعمیرو مرمت اور اس کے دفاع کے لیے کمرباندھ لیں اور مل کر مسجد اقصی کے خلاف جاری صہیونی سازشوں کو ناکام بنائیں۔

علماء کی معراج کے موقع پر فلسطینیوں سے قبلہ اول میں حاضری کی اپیل

فلسطین کے سرکردہ علماء نے پوری قوم سے 27 رجب المرجب بہ روز بدھ 1437ھ کو واقعہ معراج کے موقع پر قبلہ اول میں اپنی حاضری یقینی بنانے پر زور دیا ہے۔ قبلہ اول کے امام وخطیب اور ممتاز عالم دین الشیخ عکرمہ صبری کا کہنا ہے کہ قوم قبلہ اول سے اپنا تعلق مضبوط بنائے تاکہ صہیونیوں کی مسجد اقصیٰ کو تقسیم کی سازشیں ناکام بنائی جا سکیں۔

اسرائیلی فوج کا قبلہ اول میں کریک ڈاؤن، درجنوں نمازی زیرحراست

مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ کی ادائی کے بعد اسرائیلی فوج نے نمازیوں کی گرفتاری کا سلسلہ شروع کردیا جس کے نتیجے میں کم سے کم 36 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق نمازیوں کے خلاف اسرائیلی فوج کے وحشیانہ کریک ڈاؤن کے بعد شہری مشتعل ہوگئے اور انہوں نے صہیونی فورسز کے خلاف سخت احتجاج شروع کردیا۔

غزہ کے شہری مسلسل دوسرے جمعہ کی قبلہ اول میں ادائیگی سے محروم

اسرائیلی حکام نے مسلسل دوسرے جمعہ کو بھی غزہ کی پٹی سے تعلق رکھنے والے فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ کی ادائیگی سے محروم رکھا۔ ذرائع کے مطابق غزہ کی پٹی سے نماز جمعہ کے لیے آنے والے قافلوں کو "بیت حانون: نامی گذرگاہ سے مغربی کنارے میں داخل ہونے سے روک دیا گیا جس کے نتیجے میں سیکڑوں فلسطینی مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ کی ادائیگی سے محروم رہے۔

ایک ہفتے میں 1058 یہودیوں کی جانب سے مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی

اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں ایک ہفتے کےدوران ایک ہزار سے زاید یہودی آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ میں داخل ہو کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔

یہودی مذہبی تہوار کی آڑ میں ہزاروں یہودی مسجد اقصیٰ میں داخل

فلسطین میں انتہا پسند یہودی تنظیموں کی اپیل پر "عیدالفصح" نامی مذہبی تہوار کی آڑ میں قبلہ اول کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔ گذشتہ روز ہزاروں یہودی آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ کے مغرب میں واقع ’’دیوار براق‘‘[دیوار گریہ] کے سامنے جمع ہو کر تلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات ادا کیں۔

اسلامی تحریک کے رہ نماء کی قبلہ اول سے بے دخلی کی شرط پر رہائی

اسرائیل کی جیل میں پابند سلاسل اسلامی تحریک کے رہ نما مجدی الخطیب کو اس شرط پر رہا کیا گیا ہے کہ وہ 2 مئی تک مسجد اقصیٰ میں داخل نہیں ہوں گے۔ دوسری جانب متعدد فلسطینی شہریوں کی حراستی مدت میں کئی روز کی توسیع کردی گئی ہے۔

مسجد اقصیٰ پر یہودی یلغار کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے: اردن

اردن کی حکومت نے یہودی آباد کاروں کے مسجد اقصیٰ پر مسلسل دھاووں پر باضابطہ طور پر احتجاج کرتے ہوئے صہیونی حکومت کو خبردار کیا ہے کہ مسلمانوں کے مقدس مقام کی مسلسل بے حرمتی کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے جن کی تمام ترذمہ داری تل ابیب پر عاید ہوگی۔

یہودی آباد کاروں کی مسجد اقصیٰ پر یلغار کے بعد حالات کشیدہ

یہودی آباد کاروں کی جانب سے "عید الفصح" کی مذہبی رسومات کی ادائی کی آڑ میں مسجد اقصیٰ پر یہودی آباد کاروں کے دھاووں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ گذشتہ روز یہودی آباد کار ایک ایسے وقت میں مسجد اقصیٰ میں چڑھ دوڑے جب فلسطینی نمازیوں کی بڑی تعداد بھی قبلہ اول کے باہر موجود تھی۔