جمعه 15/نوامبر/2024

مسجد اقصیٰ

مسجد اقصیٰ کو درپیش صیہونی خطرات بڑھ رہے ہیں: امام قبلہ اول

فلسطین کے ممتاز عالم دین اور قبلہ اول کے امام وخطیب الشیخ عکرمہ صبری نے فلسطینی عوام کی جانب سے اسرائیل کی طرف سے عاید کردہ پابندیوں کے باوجود قبلہ اول میں پہنچنے کےعزم کو شاندار خراج تحسین پیش کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ غاصب صہیونیوں کے ہاتھوں مسجد اقصیٰ کو درپیش خطرات کا دائرہ تیزی سے پھیل رہا ہے۔

مسجد اقصیٰ میں سحری اور افطاری کا سامان لانے پر پابندی

اسرائیلی حکومت نے فلسطینیوں کو قبلہ اول میں عبادت سے روکنے میں ناکامی کے بعد ایک نیا حربہ اختیار کیا ہے، جس میں روزہ داروں کی افطاری اور سحری کے سامان کو مسجد اقصیٰ میں لانے سے روک دیا گیا ہے۔

نمازیوں کے جمع غفیر نے قبلہ اول کے خلاف صہیونی سازشیں ناکام بنا دیں

فلسطین کے ممتاز عالم دین اور قبلہ اول کے امام وخطیب الشیخ عکری صبری نے فلسطینی عوام کی جانب سے بھاری تعداد میں قبلہ اول میں حاضری دینے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسجد اقصیٰ میں نمازیوں کے جم غفیر نے یہ ثابت کیا ہے کہ غاصب صہیون دشمن قبلہ اول کے خلاف اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہوسکتا۔

ماہ صیام کا دوسرا جمعہ: دو لاکھ فلسطینیوں کا قبلہ اول میں اجتماع

فلسطین میں رمضان المبارک کے دوسرے جمعۃ المبارک کو مسجد اقصیٰ میں کم سے کم دو لاکھ فلسطینیوں نے نماز جمعہ ادا کی۔ فلسطینی شہری مغربی کنارے، غزہ کی پٹی، جنوبی اور شمالی فلسطینی شہروں اور بیت المقدس سے اسرائیل کی کھڑی کردہ تمام رکاوٹیں توڑ کرقبلہ اول پہنچنے میں کامیاب رہے۔

مسلمانوں کی دولت صہیونی قبضے کے لیے استعمال ہو رہی ہے: امام قبلہ اول

اسرائیل کی جانب سے ماہ صیام کے پہلے جمعۃ المبارک کے موقع پر فلسطینی روزہ داروں اور نمازیوں کو مسجد اقصیٰ میں آنے سے روکنے کے لیے پوری ریاستی میشنری کا استعمال کیا گیا مگر فلسطینی شہری صہیونیوں کی مسلط کردہ تمام پابندیاں توڑ کر مسجد اقصیٰ پہنچنے میں کامیاب ہوگئے۔

اسرائیلی فوج کی فول پروف سیکیورٹی میں یہودی آباد کار قبلہ اول میں دخل

اسرائیلی فوج اور پولیس کی فوج پروف سیکیورٹی میں دسیوں یہودی آباد کاروں نے آج اتوار کے روز مسجد اقصیٰ میں داخل ہوکر مقدس مقام کی بے حرمتی اور مذہبی رسومات اور عبادت کی آڑ میں اشتعال انگیز حرکات کا ارتکاب کرتے رہے۔

یہودی آباد کاروں کا عورتوں اور بچوں سمیت مسجد اقصیٰ پر دھاوا

بدھ کے روز بڑی تعداد میں یہودی آبادکاروں نے خواتین اور بچوں کے ہمراہ مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کا ارتکاب کیا۔ اس موقع پر اسرائیلی پولیس اور فوج نے یہودی شرپسندوں کو فول پروف سیکیورٹی مہیا کر رکھی تھی۔

اسرائیلی فوج نے پیدل مارچ کو مسجد اقصیٰ جانے سے روک دیا

قابض اسرائیلی فوج نے 1948ء کے مقبوضہ علاقوں سے بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ تک رسائی کی کوشش کرنے والے فلسطینی پیدل مارچ کو روک دیا۔

یہودی تنظیموں کا مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی پرچم لہرانے کا مطالبہ

یہودی تنظیموں نے 15 مئی کو 'یوم نکبہ' کے موقع پر ایک بار پھر مسجد اقصیٰ میں گنبد صخرہ کے اوپر اسرائیلی جھنڈا لہرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں یہودی انتہا پسند مسجد اقصیٰ میں داخل

یہودی آباد کاروں کی جانب سےبیت المقدس میں قبلہ اول پر دھاووں کا سلسلہ جاری ہے۔ منگل کے روز سرکردہ یہودی ربی ’یہودا گلیک‘ کی قیادت میں درجنوں یہودی مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئے۔ اس موقع پر اسرائیلی فوج اور پولیس کی جانب سے انہیں فول پروف سیکیورٹی مہیا کی گئی تھی۔