جمعه 15/نوامبر/2024

مسجد اقصیٰ

عالم اسلام قبلہ اول کی پنجہ یہود سے آزادی کے لیے اٹھ کھڑاہو

فلسطین اور دیار مقدسہ کے مفتی اعظم الشیخ محمد حسین نے کہا ہے کہ غاصب صہیونی قبلہ اول کو مسلمانوں سے چھیننے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔ قبلہ اول کی آزادی اور اسے پنجہ یہود سےچھڑانے کے لیے عالم اسلام کو بیدار ہونا پڑے گا۔

مسجد اقصیٰ کے محافظوں کو ہراساں کرنا اسرائیلی دہشت گردی ہے: اوقاف

فلسطینی محکمہ امور اوقاف اور مذہبی امور کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں مسجد اقصیٰ کے محافظوں کو اسرائیلی پولیس کی جانب سے مسلسل ہراساں کئے جانے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ قبلہ اول کے محافظوں کو تشدد کا نشانہ بنانا اور انہیں القدس سے بے دخل کرنا صہیونی ریاست کی مذہبی دہشت گردی ہے، جس کا مقصد محافظوں کو قبلہ اول کے دفاع کے اپنے فرائض کی انجام دہی سے روکنا ہے۔

قبلہ اول کا دیرینہ محافظ قبلہ اول سے دو ماہ کے لیے بے دخل

اسرائیلی پولیس نے مسجد اقصیٰ کے ایک دیرینہ محافظ کے قبلہ اول سے دو ماہ کے لیے بے دخل کر دیا ہے۔

نماز جمعہ کے دوران مسجد اقصیٰ اسرائیلی فوجی چھاؤنی میں تبدیل

جمعہ کے روز فلسطینی شہریوں کو نماز جمعہ کے لیے مسجد اقصیٰ تک رسائی روکنے کے لیے قابض صہیونی فوج اور پولیس نے قبلہ اول کو فوجی چھاؤنی میں تبدیل کردیا تھا، اسرائیلی رکاوٹوں کے باوجود 35 سے40 ہزار قریب فلسطینی نماز جمعہ کے موقع پر قبلہ اول میں پہنچنے میں کامیاب ہوگئے تھے۔

قبلہ اول کے گرد ریل کا منصوبہ اسرائیل کی خطرناک سازش قرار

فلسطین کے ممتاز عالم دین اور مسجد اقصیٰ کے امام وخطیب الشیخ عکرمہ صبری نے مسجد اقصیٰ کے گرد و پیش میں اسرائیل کے ریل کار منصوبے کو قبلہ اول کے حوالے سے انتہائی خطرناک سازش قرار دیا ہے۔

مسجد اقصیٰ کی تقسیم کی سازشیں کامیاب نہیں ہوں گی: امام قبلہ اول

مسجد اقصیٰ کے امام وخطیب الشیخ محمد سلیم نے کہا ہے کہ صہیونی ریاست، اس کے تمام ادارے اور انتہا پسند تنظیمیں مل کر قبلہ اول کی تقسیم کی سازشیں کر رہی ہیں مگر عالم اسلام کسی صورت میں اپنے قبلہ اول کو یہودیوں اور مسلمانوں میں تقسیم نہیں ہونے دیں گے۔

مسجد اقصیٰ کے ارد گرد ’ریل کار‘ کا خطرناک اسرائیلی منصوبہ

اسرائیلی حکومت کی طرف سے بیت المقدس میں یہودی آباد کاروں کے لیے جس ریل کار منصوبے کی خبریں ذرائع ابلاغ میں آتی رہی ہیں اس کا نقشہ بھی سا

اسرائیل تین سال میں مسجد اقصیٰ کا وجود مٹانا چاہتا ہے: فلسطینی وزیر

فلسطینی حکومت کے ایک سرکردہ عہدیدار اور مسجد اقصیٰ اور القدس امور کے وزیرنے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل اگلےتین سال کے اندر اندر مسجد اقصیٰ کا وجود دنیا کے نقشے سے مٹانا چاہتا ہے۔

قبلہ اول کو اسرائیل سے شدید خطرات لاحق ہیں:عالمی القدس فاؤنڈیشن

مسجد اقصیٰ اور بیت المقدس کے دفاع کے لیے کام کرنے والی عالمی تنظیم ’’القدس فاؤنڈیشن‘‘ نے خبردار کیا ہے کہ مسجد اقصیٰ اور بیت المقدس کے وجود کو قابض اسرائیل کی طرف سے براہ راست سنگین خطرات لاحق ہیں۔

’قبلہ اول میں آگ بجھاتے ہوئے جھلسے کپڑے آج بھی محفوظ ہیں‘

اکیس اگست 1969ء کو ایک انتہا پسند یہودی کی جانب سے مسجد اقصیٰ میں آگ لگانے کی مذموم جسارت کو آج 47 سال مکمل ہو گئے ہیں۔ یہ دن انسانی تاریخ کا ایک سیاہ روز ہے جب مسلمانوں کے پہلے قبلہ کو ایک جنوبی یہودی دہشت گرد نے نفرت کا نشانہ بنانے کی مذموم کوشش کی تھی۔