جمعه 15/نوامبر/2024

مسجد اقصیٰ

عالمی برادری فلسطین پر اسرائیل کا ناجائز تسلط ختم کرائے: امام قبلہ اول

مسجد اقصیٰ[قبلہ اول] کے امام وخطیب اور ممتاز فلسطینی عالم دین الشیخ اسماعیل نواھضہ نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ ارض فلسطین پر قائم اسرائیل کا ناجائز تسلط ختم کرائے تاکہ فلسطینی قوم بھی آزادی کی نعمت سے بہر مند ہوسکے۔ ان کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں کی آزادی سمیت تمام حقوق غصب کرنے والے فلسطینی قوم کے خیر خواہ نہیں ہوسکتے۔

مسجد اقصیٰ پر یہودیوں کے دھاوے مذہبی اشتعال انگیزی ہے: اردن

اردن کی حکومت نے مسجد اقصیٰ پر یہودی آباد کاروں کے دھاووں کی شدید مذمت کرتے ہوئے قبلہ اول کی بے حرمتی کا سلسلہ بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اردنی حکومت کا کہنا ہے کہ مسجد اقصیٰ سمیت بیت المقدس میں کسی بھی مقدس مقام کے تقدس کو نقصان پہنچا تو اس کی تمام تر ذمہ داری اسرائیل پرعاید ہوگی۔

مسجد اقصیٰ کی بنیادوں تلے اسرائیل کی نئی اور خطرناک سرنگ کا انکشاف

اسرائیلی حکومت کی جانب سے مسلمانوں کے قبلہ اول کی بنیادیں کھوکھلی کرنے اور مقدس مقام کی جگہ مزعومہ یہودی ہیکل سلیمانی کی بنیادیں تلاش کرنے کی آڑ میں کھدائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ایک نئی رپورٹ میں مسجد اقصیٰ کی بنیادوں تلے کھودی گئی سرنگ کا انکشاف کیا گیا ہے جو مسجد اقصیٰ کے نیچے تک کھودی گئی ہے۔

61 یہودی آباد کاروں کے پولیس کی سیکیورٹی میں مسجد اقصیٰ پر دھاوے

یہودی اشرار کی جانب سے مسجد اقصیٰ اور حرم قدسی کی مسلسل بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔ کل اتوار کو دسیوں یہودی شرپسندوں نے قبلہ اول میں داخل ہو کر مذہبی رسومات کی ادائی اورعبادت کی آڑ میں مقدس مقام کی بے حرمتی کا ارتکاب کیا۔

غزہ کے شہری مسلسل دوسرے جمعہ کو قبلہ اول میں نماز کی ادائیگی سے محروم

قابض صہیونی فوج کی جانب سے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے شہریوں کے بیت المقدس کے سفر اور مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ کی ادائیگی پر عاید پابندی دوسرے ہفتے بھی برقرار رہی اور غزہ کے سیکڑوں شہری قبلہ اول میں نماز جمعہ کی ادائیگی سے محروم رہے ہیں۔ صہیونی انتطامیہ نے غزہ کے معمر فلسطینیوں کو بھی قبلہ اول میں نماز کی ادائیگی کے لیے جانے اجازت نہیں دی۔

باون یہودی شرپسندوں کے پولیس کی سیکیورٹی میں مسجد اقصیٰ پر دھاوے

یہودی اشرار کی جانب سے مسجد اقصیٰ اور حرم قدسی کی مسلسل بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔ کل جمعرات کو دسیوں یہودی شرپسندوں نے قبلہ اول میں داخل ہو کر مذہبی رسومات کی ادائی اورعبادت کی آڑ میں مقدس مقام کی بے حرمتی کا ارتکاب کیا۔

اسرائیل نے فلسطینی عہدیدار کی مسجد اقصیٰ میں داخلے پر پابندی لگا دی

اسرائیلی پولیس نے فلسطینی محکمہ اوقاف کے ایک عہدیدار کی مسجد اقصیٰ میں داخلے پر پابندی عاید کر دی ہے۔

اسرائیلی فوج کی ڈرون طیاروں کے ذریعے مسجد اقصیٰ میں نمازیوں کی نگرانی

فلسطین کے مفتی اعظم اور قبلہ اول کے امام وخطیب الشیخ محمد حسین نے بیت المقدس کی تمام مساجد میں اذان پرپابندی اور فلسطینی شہروں میں یہودی کالونیوں کو آئینی شکل دینے کی سازشوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ دوسری جانب گذشتہ روز مسجد اقصیٰٗ میں نماز جمعہ کے دوران اسرائیلی فوج نے بغیر پائلٹ کے جاسوس طیاروں کی مدد سے فلسطینی نمازیوں کی مانیٹرنگ کی۔ اس موقع پر اسرائیلی فوج اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔

اسرائیلی پابندیاں،غزہ کے سیکڑوں شہری مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ سے محروم

قابض اسرائیلی فورسز نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی سے تعلق رکھنے والے سیکڑوں شہریوں کو آج جمعہ کو بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ کی ادائی سے روک دیا جس کے نتیجے میں غزہ کے شہری قبلہ اول میں نماز جمعہ کی ادائی سے محروم ہوگئے۔

اسرائیل نے غزہ کے شہریوں کی مسجد اقصیٰ میں آمد پر پابندی لگا دی

اسرائیلی حکام نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی سے تعلق رکھنے والے شہریوں کی ہر ہفتے نماز جمعہ کے لیے قبلہ اول میں آمد پر پابندی عاید کردی ہے۔