شنبه 16/نوامبر/2024

مسجد اقصیٰ

مسجد قصیٰ پر 160 یہودی اشرار کے دھاوے،مقدس مقام کی بے حرمتی

کل جمعرات کے روز انتہا پسند یہودیوں کی بڑی تعداد دن بھر فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئے اور مذہبی رسومات کی ادائی کی آڑ میں مقدس مقام کی بے حرمتی کرتے رہے۔

یہودی شرپسند کی مسجد اقصیٰ کو بم دھماکے سے شہید کرنے کی دھمکی

ایک سرکردہ یہودی شرپسند نے مسلمانوں کے تیسرے مقدس ترین مقام مسجد اقصیٰ کو بم دھماکے سے شہید کرنے کی مذموم دھمکی دی ہے۔

ماہ صیام کا پہلا جمعہ،اڑھائی لاکھ فلسطینیوں کی قبلہ اول آمد

اسرائیلی فوج اورپولیس کی جگہ جگہ کھڑی کی گئی رکاوٹوں کے باوجود ماہ صیام کے پہلے جمعہ کو اڑھائی لاکھ فلسطینی قبلہ اول پہنچنے میں کامیاب رہے۔

اسرائیلی پولیس کی سیکیورٹی میں 161 یہودی قبلہ اول میں داخل

فلسطین میں ماہ صیام کے باوجود یہودی اشرار کی جانب سے قبلہ اول کی مسلسل بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔ گذشتہ روز اسرائیلی پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں 161 یہودی آباد کاروں نے قبلہ اول میں گھس کر نام نہاد مذہبی رسومات کی ادائی کی آڑ میں مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔

مسجد اقصیٰ میں نماز عشاء اور تراویح میں ہزاروں فلسطینی شریک

اسرائیلی فوج اور پولیس کی جانب سے بیت المقدس میں شہریوں کی قبلہ اول [مسجد اقصیٰ] تک رسائی روکنے کے لیے جگہ جگہ پابندیاں اور رکاوٹیں کھڑی کی ہیں تاہم ان رکاوٹوں کےباوجود ہزاروں فلسطینی روزہ دار مسجد اقصیٰ میں عشاء اور ترویح کی نماز میں شرکت کررہے ہیں۔

القدس محکمہ اوقاف کی استقبال رمضان کے انتظامات مکمل

مسجد اقصیٰ کی انتظامی امورکے ڈائریکٹر الشیخ عمر الکسوانی نے کہا ہے کہ بیت المقدس کے محکمہ اوقاف نے ماہ صیام کےدوران قبلہ اول میں آنے والے نمازیوں اور روزہ داروں کو ہرممکن سہولیات مہیا کرنے کے لیے تمام انتظامات مکمل کرلیے ہیں۔

50 ہزار فلسطینی اسرائیلی رکاوٹیں توڑ کرقبلہ اول پہنچنے میں کامیاب

اسرائیلی فوج اور پولیس کی جانب سے نام نہاد سیکیورٹی انتظامات کی آڑ میں بیت المقدس میں کھڑی کی گئی رکاوٹوں کے باوجود 50 ہزار فلسطینی مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ کی ادائی کی سعادت حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

مسجد اقصیٰ پر یہودیوں کے دھاوے ننگی مذہبی جارحیت ہے: اردن

اردن کی حکومت نے سیکڑوں یہودی شرپسندوں کے بدھ کے روز قبلہ اول اور پرانے بیت المقدس پر دھاووں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے انتہا پسندوں کی ننگی مذہبی جارحیت قرار دیا ہے۔ اردن کا کہنا ہے کہ سیکڑوں کو پولیس اور فوج کی فول پروف سیکیورٹی میں مسجد اقصیٰ میں مذہبی رسومات کے لیے جانے کی اجازت دینا کروڑوں مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو مشتعل کرنے کی کوشش ہے۔

ہزاروں یہودیوں کی مسجد اقصیٰ اور حرم قدسی کی بے حرمتی

اسرائیلی فوج کی فول پروف سیکیورٹی میں گذشتہ روز ہزاروں کی تعداد میں انتہا پسند یہودی عناصر نے مسجد اقصیٰ اور حرم قدسی میں داخل ہو کر عبادت اور مذہبی رسومات کی ادائی کی آڑ میں بے حرمتی کی۔

فلسطینی بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ کو سنبھالے رکھیں: شیخ خطیب

قابض اسرائیلی حکام نے 1948ء کے مقبوضہ علاقوں میں اسلامی تحریک کے نائب سربراہ شیخ کمال الخطیب کے بیت المقدسمیں داخلے پر پابندی میں مزید تین ماہ کا اضافہ کردیا ہے۔