شنبه 16/نوامبر/2024

مسجد اقصیٰ

القدس کو لاحق خطرات پر استنبول میں عالمی کانفرنس کا انعقاد

فلسطین کے تاریخی شہر اور عالم اسلام کے ثقافتی مرکز مقبوضہ بیت المقدس کو غاصب صہیونیوں کے ہاتھوں لاحق خطرات کو اجاگر کرنے کے لیے ترکی میں ایک عالمی کانفرنس آج دوسرے روز بھی جاری ہے۔

فتحاوی رہ نما پر مسجد اقصیٰ میں داخلے پر 6 ماہ کے لیے پابندی عاید

اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں تحریک ’فتح‘ کے سیکرٹری اور جماعت کے سرکردہ رہ نما شادی مطور پر چھ ماہ کے لیے مسجد اقصیٰ میں داخلے پر پابندی عاید کردی ہے۔

فول پروف سیکیورٹی میں 36 یہودیوں کے قبلہ اول پردھاوے

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ میں یہودی آباد کاروں کے دھاوے جاری ہیں۔ گذشتہ روز36 یہودی آباد کاراسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئے اور قبلہ اول میں گھس کر نام نہاد مذہبی رسومات کی ادائی کی آڑ میں مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔

فلسطینی معلمہ کو بھاری جرمانے کی شرط پر رہا کرنے کا حکم

اسرائیل کی ایک مقامی عدالت نے زیرحراست فلسطینی خاتون سماجی کارکن اور مسجد اقصیٰ کی مرابطہ معلمہ خدیجہ خویص کی مشروط رہائی کا حکم دیا ہے۔

مسجد اقصیٰ میں محکمہ اوقاف کے دفتر کی بندش کی شدید مذمت

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے اسرائیل کی مجسٹریٹ عدالت کی طرف سے مسجد اقصیٰ میں قائم فلسطینی محکمہ اوقاف کے دفتر کی بندش کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے قبلہ اول کے انتظامی امور میں اسرائیل کی کھلم کھلا مداخلت قرار دیا ہے۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے ترجمان فوزی برھوم نے ایک بیان میں کہا کہ صہیونی مجسٹریٹ عدالت کا مسجد اقصیٰ میں فلسطینی محکمہ اوقاف کے دفتر کو بند کرنا کسی صورت میں قابل قبول نہیں۔ اسرائیلی عدالت کے اس مجرمانہ اور غیرقانونی فیصلے کا مقصد قبلہ اول پرصہیونی سیکیورٹی اداروں کی بالادستی اور غاصبانہ قبضے کو مستحکم کرنا ہے۔فوزی برھوم کا کہنا تھا کہ فلسطینی قوم مسجد اقصیٰ میں محکمہ اوقاف کے دفتر کو بند کرنے کا فیصلہ قبول نہیں کرے گی۔ اس نوعیت کے مذموم مقاصد کے پیچھے قبلہ اول کے خلاف صہیونی ریاست کی ریشہ دوانیوں کا واضح کردار ہے۔ اسرائیل ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت مسجد اقصیٰ اور فلسطینی محکمہ اوقاف کے امور میں مداخلت کرکے اپنے جارحانہ اور غاصبانہ اقدامات کو وسعت دے رہا ہے۔خیال رہے کہ گذشتہ روز اسرائیل کی ایک مجسٹریٹ عدالت نے مسجد اقصیٰ میں قائم فلسطینی محکمہ اوق

جمعرات کو84 ناپاک صہیونیوں کی قبلہ اول کی بے حرمتی

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ میں یہودی آباد کاروں کے دھاوے جاری ہیں۔ گذشتہ روز84 یہودی آباد کاراسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئے اور قبلہ اول میں گھس کر نام نہاد مذہبی رسومات کی ادائی کی آڑ میں مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔

’شیخ الاقصیٰ‘ اسرائیلی زندان کے ٹوائلٹ میں قید‘

بزرگ فلسطینی رہ نما اور اسلامی تحریک کے امیر الشیخ راید صلاح نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں اسرائیلی جیل میں ’ٹوائلٹ‘ میں قید کیا گیا ہے، وہ مجبورا وہیں نماز ادا کرنے اور دن رات گذارنے پرمجبور ہیں۔

ارکان کنیسٹ کی معیت میں دسیوں یہودیوں کی قبلہ اول کی بے حرمتی

اسرائیلی پارلیمنٹ [کنیسٹ] کے دو شدت پسند ارکان کی معیت میں آج منگل کو دسیوں یہودی شرپسندوں نے مسجد اقصیٰ میں گھس کر مقدس مقام کی بے حرمتی کا ارتکاب کیا۔

صہیونی وزراء کے ہاتھوں قبلہ اول کی بے حرمتی روکی جائے:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے اسرائیلی وزیراعظم کی جانب سے صہیونی وزراء اور ارکان پارلیمنٹ کو قبلہ اول میں داخل ہونے کی اجازت دینے کے نئے فیصلے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ حماس نے مطالبہ کیا ہے کہ قبلہ اول کی توہین اور بے حرمتی کے اسرائیلی فیصلے پر عمل درآمد رکوایا جائے۔

ایران میں عظیم الشان دفاع اقصیٰ کانفرنس،16 ممالک کی شرکت

مسجد اقصیٰ میں آتش زدگی کے واقعے کے 48 سال مکمل ہونے پر ایران میں قبلہ اول کے دفاع کے لیے مختلف تقریبات اور ریلیوں کا انعقاد کیا گیا۔