
مسجد اقصیٰ جنگ کا عنوان، اس کی ایک ایک انچ کا دفاع کریں گے:بحر
پیر-21-اگست-2023
فلسطینی قانون ساز کونسل کے قائم مقام اسپیکر احمد بحر نے کہا ہے کہ مسجد اقصیٰ قابض اسرائیل کے خلاف جدوجہد کا عنوان اور مسلمانوں کے لیے خالص مذہبی علامت ہے۔ اس کے ایک انچ پر بھی قبضے کا کوئی جواز نہیں اور فلسطینی قوم مسجد اقصیٰ کے ایک ایک انچ کا دفاع کرے گی۔