چهارشنبه 30/آوریل/2025

مسجد اقصیٰ پر دھاوا

اسرائیلی فوج نے مسجد اقصیٰ سے 2 اور جنین سے تین بچے اغوا کرلیے

جمعہ کی شام اسرائیلی قابض فوج نے مسجد اقصیٰ کے صحنوں سے دو نوجوانوں کو گرفتار کرکے نا معلوم مقام پر منتقل کردیا۔ ادھر غرب اردن کے شمالی شہر جنین میں اسرائیلی فوج نے چھاپہ مار کارروائی کے دوران تین بچوں کو حراست میں لے لیا۔

مذہبی تہوار پر200 یہودی شرپسند مسجد اقصیٰ میں داخل

آج جمعرات کی صبح قابض صہیونی فوج کی فول پروف سکیورٹی میں یہودی آباد کاروں نے مسجد الاقصیٰ کے صحنوں پر دھاوا بول دیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق 200 یہودی آباد کاروں اور اسرائیلی فوجیوں نے مسجد اقصیٰ میں گھس کر مذہبی رسومات ادا کیں۔یہ دھاوے ایک ایسے وقت میں بولے گئے جب یہودی اپناہ مذہبی تہوار ‘ہفتہ عید‘ منا رہے ہیں۔

اسرائیلی فوجیوں اور یہودی آباد کاروں کے قبلہ اول پر دھاوے

آج بدھ کی صبح قابض صہیونی فوج کی فول پروف سکیورٹی میں یہودی آباد کاروں نے مسجد الاقصیٰ کے صحنوں پر دھاوا بول دیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق 110 یہودی آباد کاروں اور 25 اسرائیلی فوجیوں نے مسجد اقصیٰ میں گھس کر مذہبی رسومات ادا کیں۔

یہودی دراندازی کے خلاف فلسطینیوں کی مسجد اقصیٰ میں اعتکاف کی اپیل

یہودی آباد کاروں کی طرف سے کل جمعرات کو مسلمانوں کے قبلہ اول میں اجتماعی دھاووں کے اعلان کے بعد فلسطینی مذہبی جماعتوں نے القدس کے باشندوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مسجد اقصیٰ میں جمعرات کو اعتکاف کریں تاکہ یہودی غنڈی گردی کا روکا جا سکے۔

اسرائیلی فوج کی سکیورٹی میں یہودی آباد کاروں کا قبلہ اول پردھاوا

آج سوموار کی صبح قابض صہیونی فوج کی فول پروف سکیورٹی میں یہودی آباد کاروں نے مسجد الاقصیٰ کے صحنوں پر دھاوا بول دیا۔

بن گویر اور درجنوں آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ پر دھاوا بول دیا

آج اتوار کی صبح انتہا پسند صہیونی وزیر برائے قومی سلامتی ایتمار بن گویر نے درجنوں آباد کاروں کے ہمراہ سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ کے صحنوں پر دھاوا بول دیا۔

مسجد اقصی پر اسرائیلی دھاوے قابل مذمت ہیں: پاکستان، یو اے ای

پاکستانی دفتر خارجہ، بہترین مترجم، زہرہ بلوچ، اسرائیل، موجودہ خبر رساں ایجنسی، فلسطینی حکومت، ایفیسس میں مردہ افراد، اور حکومت پاکستان، آپ دیکھ سکتے ہیں کہ اب آپ کیسی دکھتی ہیں، تو آپ اسے بار بار دیکھ سکتے ہیں۔

ایک ہزار سے زاید یہودی آباد کاروں کا قبلہ اول پر دھاوا

آج جمعرات کی صبح قابض صہیونی فوج کی فول پروف سکیورٹی میں ایک ہزار یہودی آباد کاروں نے مسجد الاقصیٰ کے صحنوں پر دھاوا بول دیا۔

حماس کی مصلیٰ باب رحمت کے قریب یہودیوں کی مذہبی رسومات کی مذمت

اتوار کی شام اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے انتہا پسند اسرائیلی گروپوں کی جانب سے مسجد اقصیٰ میں مصلیٰ باب رحمت کے قریب بائبل کے اسباق کے انعقاد کو مسترد کرتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے۔

یہودی شرپسندوں کی قربانی کے جانور مسجد اقصیٰ میں لانے کی کوشش ناکام

کل جمعہ کےروز "ٹیمپل ماؤنٹ کی طرف واپسی" گروپ کے 5 شدت پسندوں نے مسجد اقصیٰ میں ایک بھیڑ (قربانی کے لیے) لانے کی کوشش کی تاہم اسے فلسطینیوں نے ناکام بنا دیا۔ یہودی انتہا پسند مذہبی رسومات کے تحت قربانی کے جانور مسجد اقصیٰ میں لانے کی اشتعال انگیز کوششیں پہلے بھی کرچکے ہیں۔