جمعه 15/نوامبر/2024

مسجد اقصیٰ میں کھدائی

مسجد اقصیٰ کو شہید کرنے کی اسرائیلی سازشوں میں تیزی کی تنبیہ

مسجد اقصیٰ ٹرسٹیز اتھارٹی نے عالمی برادری کی خاموشی کی روشنی میں مسجد اقصیٰ کو مسمار کرنے اور مبینہ ہیکل کی تعمیر کے لیے صہیونی قابض ریاست کے تیز رفتار اقدامات سے خبردار کیا ہے۔

مسجد اقصیٰ کےاطراف میں تیزاور پُراسرار اسرائیلی کھدائیوں کا انکشاف

مقبوضہ بیت المقدس کے امور کے محقق فخری ابو دیاب نے مسجد اقصیٰ کے اطراف میں خطرناک اور تیز رفتار کھدائیوں کا انکشاف کیا ہے جو اسرائیلی قابض حکام مسجد اقصیٰ کے اطراف میں جنوبی اور جنوب مغربی اطراف سے کر رہے ہیں۔

مسجد اقصیٰ کی مغربی دیوار کے نیچے اسرائیل کی ایک نئی سرنگ کا انکشاف

فلسطینی ذرائع نے مسجد اقصیٰ کی مغربی دیوار کے نیچے ایک نئی اسرائیلی سرنگ کا انکشاف کیا ہے جو زیر زمین 20 میٹر کی گہرائی میں کھودی گئی ہے اور اسے اسرائیلی قابض دشمن نام نہاد "ٹیمپل برج" کا نام دیتا ہے۔

اسرائیل کی مسلسل کھدائیوں سے مسجد اقصیٰ کی دیواروں میں نئے شگاف

قابض اسرائیل کی مسجد اقصیٰ کی بنیادوں اور اطراف میں ہونے والی کھدائی کے نتیجے میں الاقصیٰ کے مرکزی نماز ہال کے ستونوں اور دیواروں میں نئے شگاف پڑنے کا انکشاف ہوا ہے۔

اسرائیلی کھدائیوں کے نتیجے میں مسجد اقصیٰ کے قریب زمین پھٹ گئی

اسرائیلی حکومت کی طرف سے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ کے قریب زیرزمین سرنگوں کی کھدائیوں کے نتیجے میں جگہ جگہ سے زمین پھٹ گئی اور کئی مقامات پر گہرے گڑھے پڑ گئے۔