شنبه 18/ژانویه/2025

اسرائیل کی مسلسل کھدائیوں سے مسجد اقصیٰ کی دیواروں میں نئے شگاف

جمعرات 14-جولائی-2022

قابض اسرائیل کی مسجد اقصیٰ کی بنیادوں اوراطراف میں ہونے والی کھدائی کے نتیجے میں الاقصیٰ کے مرکزی نماز ہال کے ستونوں اوردیواروں میں نئے شگاف پڑنے کا انکشاف ہوا ہے۔

بدھ کے روز بیت المقدس کے ذرائع نے بتایا کہ الاقصیٰ مصلے کی پرانی دیواریں مسلسل کھدائیکی وجہ کھوکھلی اور ختم ہوتی جا رہی ہیں، جسکی وجہ سے دیوار کے بعض حصے بار بار گرتے رہتے ہیں۔

قابض حکامنے القدس میں اسلامی انڈوومنٹس ڈیپارٹمنٹ سے وابستہ ایک تکنیکی ٹیم کو کھدائیوں سےمتاثرہ مقام کا دورہ کرنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے۔ اوقاف کی تکنیکی ٹیمکو قبلہ اول میں متاثرہ مقام پر جانے کی اجازت دینے کے حوالے سے ٹال مٹول کی جارہی ہے۔

وسط جون میں مصلیٰ اقصیٰ قدیم کے نام سے مشہورجگہ کی دیوارں کے کئی پتھر کھدائیوں کی وجہ سے گر گئے تھے۔

مسجد اقصیٰ کے امور کے ماہرین نے مسجد کے نیچے موجودخلا کے خطرے سے خبردار کیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ مسجد اقصیٰ کی بنیادوں میںکھدائیوں سے قبلہ اول کو شدید نوعیت کا نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔

 

مختصر لنک:

کاپی