جمعه 15/نوامبر/2024

مسجد ابراہیمی کی بندش

فلسطینی مساجد میں نماز فجر میں حاضری کےلیے فجر عظیم مہم

فلسطین کےتمام شہروں میں موجود مساجد بالخصوص غرب اردن میں یہودی آباد کاروں کے خطرات کا سامنا کرنے والی تاریخی مسجد ابراہیمی میں نمازیوں کی حاضری کو یقینی بنانے کے لیے جاری 'فجر عظیم' مہم کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔

اکتوبرمیں مسجد اقصیٰ پر24 دھاوے، مسجد ابراہیمی میں 73 باراذان پرپابندی

فلسطینی محکمہ اوقاف اور مذہبی امور کے وزیر الشیخ حاتم البکری نے کہا ہے کہ اکتوبر کے مہینے میں اسرائیلی قابض فوج اور اس کے آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ پر 24 بار دھاوا بولا۔انہوں نے بتایا کہ مسجد ابراہیمی پر 73 مرتبہ مسجد ابراہیمی میں اذان دینے پر پابندی لگائی جب کہ گزشتہ اکتوبر میں پانچ دن مسجد ابراہیمی کو بند رکھا گیا۔

آباد کاروں کی الخلیل میں پرانی بستی کی دوبارہ تعمیر، زیتون کے پھل چوری

انتہا پسند آباد کاروں نے اتوار کی سہ پہرغرب اردن کےتاریخی شہر الخلیل کے مشرق میں ایک پرانی یہودی کالونی کو دوبارہ تعمیر کیا جب کہ ایک دوسرے گروپ نے سلفیت کے مغرب میں کفر الدیک میں فلسطینی زرعی زمینوں سے زیتون کے پھل چرا لیے۔

مسجد ابراہیمی کو یہودی غنڈی گردی سے محفوظ بنایا جائے:فوزی برھوم

بدھ کے روز اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے ترجمان فوزی برہوم نےغرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل میں مسجد ابراہیمی کی حفاظت پر زور دیتے ہوئے قابض ریاست اور اس کے آباد کاروں کی طرف سے مسجد ابراہیمی کے خلاف کارروائیوں کوجُرم قرار دینے کا مطالبہ کیا۔

یہودی آباد کاروں کی سکیورٹی کے لیے مسجد ابراہیمی سیل

بدھ کے روز قابض اسرائیلی حکام نے الخلیل میں واقع تاریخی مسجد ابراہیمی کو فلسطینی نمازیوں کے داخلے کے لیے بند کردیا۔ بدھ اور جمعرات کو یہودی آباد کاروں کی سرکاری تعطیلات کے دوران یہودی شرپسندوں کو فول پروف سکیورٹی مہیا کرنے کے لیے مقدس مقام کو بند کیا گیا۔

اسرائیلی مداخلت، مسجد ابراہیمی رواں سال 7 دن بند، 443 اذان سے محروم

فلسطینی وزارت اوقاف اور مذہبی امور کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مسجد ابراہیمی رواں سال کے نو ماہ میں اسرائیلی حکومت اور یہودی آباد کاروں کی مداخلت کی وجہ سے 7 دن مکمل طور پر بند رہی جب کہ رواں سال اب تک مسجد ابراہیمی میں 443 بار اذان اور نماز کی ادائی سے روکا گیا۔

اسرائیل کی جانب سے مسجد ابراہیمی کو دو روز کے لیے بند کرنے کا اعلان

قابض اسرائیلی فوج نے کہا کہ سوموار اور منگل کے روز عید الفصح کے جشن کی تقریبات کے لیے الخلیل میں مسجد ابراہیمی مسلمان عبادت گزاروں کے لیے دو روز کے لیے بند رہے گی۔