جمعه 15/نوامبر/2024

مزاحمت کار

جنین بٹالین کا ایک کمانڈر قابض فوج کی بمباری سے شہید

فلسطینی وزارت صحت نےبتایا ہے کہ اسرائیلی فوج نے جنین بریگیڈ کے کمانڈر کو شہید اور آٹھ زخمی ہوگئے۔

القدس بریگیڈ کے کمانڈر "ابو شجاع” تین ساتھیوں سمیت شہید

اسلامی جہاد تحریک کے عسکری ونگ القدس بریگیڈ میں طولکرم بٹالین کے کمانڈر سمیت پانچ مزاحمت کار طولکرم کے "نور شمس" کیمپ میں ایک گھر کو صیہونیوں کی طرف سے نشانہ بنانے کے بعد شہید ہو گئے۔قابض فوج نے القدس بریگیڈز میں طولکرم بٹالین کے کمانڈر محمد جبر (ابو شجاع) کو نور شمس کیمپ میں مزاحمت کاروں کےساتھ ایک مکان پر بمباری کرکےشہید کرنے کا اعلان کیا۔طولکرم کی مساجد میں بھی قائد (ابو شجاع) کا سوگ منایا گیا جو دشمن کے ساتھ لڑتے ہوئے بہادرانہ جھڑپ کے بعد اپنے ساتھیوں کے ساتھ شہید ہو گئے تھے۔اسی بمباری میں تین دیگر مزاحمتی کارکن (جن کی شناخت ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی) بھی شہید ہوئے۔ قابض فوج نے مکان کو 20 گھنٹے سے زائد محاصرے میں رکھا اور مجاھدین نے دشمن فوج کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔

جنین: جبع بٹالین کے فیلڈ کمانڈر اسرائیلی حملے میں شہید

سابق فلسطینی قیدی اور مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین میں جبع بٹالین کے فیلڈ کمانڈر مجدی فشافشہ جمعرات کی سہ پہر جنین کے جنوب میں واقع قصبے جبع میں اسرائیلی قابض فوج کی دہشت گردی کی کارروائی میں شہید ہوگئے۔​

الخلیل: فدائی حملے میں مزاحمت کار شہید، تین یہودی آباد کار زخمی

اسرائیلی فوج اور ایمبولینس سروسز ذرائع کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے کے تاریخی شہر الخلیل کے شمالی گاؤں بیت امر کے قریب تین اسرائیلی گاڑی تلے روندنے کی ایک کارروائی میں زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، اسرائیلی فوج نے کار تلے روندنے کی ناکام کوشش کرنے والے حملہ آور کار ڈرائیور کو گولی مار دی ہے۔

طولکرم میں صیہونی فوج کے حملے میں مزاحمت کار شہید

آج جمعرات کی صبح غرب اردن کے شمالی شہر طولکرم میں اسرائیلی فوج نے ایک وحشیانہ کارروائی کے دوران ایک مزاحمت کار کو اس کے گھر میں گھس کر بزدلانہ حملے میں شہید کر دیا۔

کنیسٹ میں فلسطینی مزاحمت کاروں کی سزائے موت کا بل منظور

کل بدھ کو اسرائیلی کنیسٹ [پارلیمنٹ] کئی قوانین پر ووٹنگ کرائی۔ اسرائیلیوں کے قتل میں ملوث فلسطینی مزاحمت کاروں کو ’دہشت گرد‘ قرار دے کرانہیں سزائے موت دینے کے بل پربھی ووٹنگ کی گئی۔ رائے شماری میں ابتدائی طور پراس بل کو منظور کرلیا گیا ہے۔ اس کےبعد اس نام نہاد سیاہ قانون پر دوسری اور اس کے بعد تیسری رائے شماری ہوگی جس کے بعد یہ قانون نافذ العمل ہوجائے گا۔

عباس ملیشیا نے زخمی مزاحمت کار اسپتال سے اغوا کرلیا

فلسطینی اتھارٹی کی سکیورٹی سروسز نے بدھ کے روز زخمی براء موسیٰ ازحیمان کو اسپتال سے گرفتار کیا۔ برا عرین الاسود مزاحمت کاروں میں سے ایک ہے۔ وہ قابض فوج کی گولی لگنے سے اسپتال میں زیر علاج تھا۔

مزید دو فلسطینی مزاحمت کار شہید،36 گھنٹے میں 8 فلسطینی شہید

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین میں ایک سینیر فلسطینی مزاحمتی کمانڈر26 سالہ محمد ایمن السعدی المعروف ’ابو الایمن‘ اور ن کے ساتھی 27 سالہ نعیم جمال زبیدی اسرائیلی فوج کی ٹارگٹ کلنگ کارروائی میں شہید ہوگئے ہیں۔

گزشتہ اکتوبر میں فلسطینیوں کی 916 مزاحمتی کارروائیاں

صہیونی میڈیا کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ فلسطینی مزاحمتی کارکنوں نے گذشتہ اکتوبر میں 916 کمانڈو آپریشن کیے تھے۔

غرب اردن: اسرائیلی فوجی زخمی،آباد کاروں کے گھروں پر حملے

بدھ کی شام مغربی کنارے کے علاقوں میں ایک یہودی بستی پر فائرنگ اور پتھراؤ سے ایک اسرائیلی فوجی زخمی اور آباد کاروں کے گھروں کو نقصان پہنچا۔