فلسطین: اوزار بنانے والی دکانیں’ممنوعہ اسلحہ سازی‘ کے مراکز قرار
بدھ-24-اگست-2016
فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج نے پرامن فلسطینی مظاہرین پر طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا جس کے نتیجے میں درجنوں افراد زخمی ہو گئے۔ ادھر دوسری جانب قابض فوج نے فلسطین میں مقامی سطح پر لوہاروں اور دستی اوزار تیار کرنے والی دکانوں پر چھاپے مار کر انہیں بند کرنا شروع کیا ہے۔ صہیونی حکام کا کہنا ہے کہ دستی اوزار تیار کرنے والی دکانیں اور لوہاروں کی بھٹیاں اسلحہ سازی کا مرکز بن رہی ہیں۔