جمعه 15/نوامبر/2024

محمود عباس

محمود عباس کا چین میں خطاب، مسجد اقصیٰ کو فراموش کرگئے!

فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس ان دنوں چین کے دورے پر ہیں۔ انہوں ںے گذشتہ روز چین کے صدر مقام بیجنگ میں ایک تقریب سے خطاب کیا مگر اپنے خطاب میں انہوں نے مسجد اقصیٰ جیسے سلگتے قومی اور عالم مسئلے پر کوئی بات تک نہیں کی۔

القدس میں فدائی حملے کے بعد محمود عباس کا نیتن یاھو سے رابطہ

بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ کے احاطے میں گذشتہ روز ہونے والے ایک فدائی حملے کے بعد صدر محمود عباس نے اسرائیلی وزیراعظم سے ٹیلیفون پر رابطہ کرکے اس فدائی حملے کی مذمت کی ہے۔

محمود عباس نے مغربی کنارے میں 37 ارکان اسمبلی کی تنخواہ روک لی

فلسطینی نیشنل اتھارٹی نے مغربی کنارے سے تعلق رکھنے والے 37 ممبران مجلس قانون ساز کا جون کے مہینے کا مشاہرہ سرکاری حکم کے تحت روک لیا ہے۔ مشاہرے سے محروم کئے جانے والے ممبران مجلس قانون ساز کا تعلق تبدیلی اور اصلاح پارلیمانی بلاک سے ہے۔ وزارت مالیات مشاہرہ ضبطی کی کوئی وجہ بتانے سے بھی انکاری ہے۔

فلسطینی عوام نے غزہ کے خلاف محمود عباس کے اقدامات مسترد کر دیے

فلسطین میں ایک تھینک ٹینک کی جانب سے رائے عامہ کے ایک جائزے میں بتایا گیا ہے کہ فلسطینی عوام کی اکثریت نے صدر محمود عباس کے غزہ کی پٹی کے خلاف انتقامی اقدامات کو مسترد کردیا ہے۔

محمود عباس ملک و قوم کو غیروں کے ہاتھ گروی رکھنا چاہتے ہیں:الزھار

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے رکن اور جماعت کے پارلیمانی بلاک ’اصلاح و تبدیلی‘ کے سربراہ ڈاکٹر محمود الزھار نے کہا ہے کہ صدر محمود عباس قوم اور ملک کو دشمن کے ہاتھ پر گروی رکھنا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ حماس مسئلہ فلسطین کی حمایت کی بنیاد پر تمام مسلمان اور عرب ممالک کے ساتھ یکساں تعلقات کے قیام کی خواہاں ہے۔

غزہ کے مریضوں کی موت، محمود عباس کے خلاف مقدمے کا مطالبہ

فلسطینی اتھارٹی اور صدر عباس کی طرف سے غزہ کی پٹی کے مریضوں پر سفری پابندیاں عاید کیے جانے کے نتیجے میں 13 مریضوں کی موت پر صدر محمود عباس کے خلاف مقدمہ چلانے کا مطالبہ سامنے آیا ہے۔

’غزہ میں مریضوں کی اموات کے ذمہ دار محمود عباس ہیں‘

انسانی حقوق کی ایک بین الاقوامی تنظیم نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں علاج کی سہولیات کے فقدان کے باعث مریضوں بالخصوص شیر خوار بچوں کی بڑھتی اموات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اموات کا ذمہ دار محمود عباس کو قرار دیا ہے۔

محمود عباس نے اپنی پارٹی کے بعض رہ نماؤں کو جماعت سے نکال دیا

فلسطینی اتھارٹی اور تحریک فتح کے سربراہ محمود عباس نے اپنی ہی جماعت کے کئی سرکردہ رہنماؤں کو پارٹی سے نکالنے کی منظوری دی ہے۔

محمود عباس کا ٹرمپ سے محکمہ اسیران ختم کرنے کا خفیہ سمجھوتہ!

اسرائیلی اخبارات نے دعویٰ کیا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ایک خفیہ سمجھوتہ کیا ہے جس کے تحت فلسطینی محکمہ اسیران کو ختم کیا جا رہا ہے۔ اس سمجھوتے کا مقصد فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیل کےدرمیان مذاکرات کی بحالی کے لیے فضا سازگار بنانا ہے۔

محمود عباس کی انتقامی سیاست کےخلاف ملازمین کا احتجاجی تحریک کا اعلان

فلسطینی صدر محمود عباس کی جانب سے غزہ کی پٹی کے علاقے کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کمی اور دیگر مراعات ختم کرنے کے خلاف سرکاری ملازمین کا کل سوموار سے احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کیا ہے۔