شنبه 16/نوامبر/2024

محمود عباس

محمود عباس قوم میں تفریق پیدا کر رہے رہیں :اسلامی جہاد

فلسطینی تنظیم اسلامی جہاد نے صدر محمود عباس اور ان کے مقرب فتحاوی لیڈروں پر قوم میں پھوٹ ڈالنے کا الزام عاید کیا ہے۔ اسلامی جہاد کا کہنا ہے کہ اس کی جنگ صدر عباس سے ملاقات کے لیے نہیں۔ صدر ابو مازن کے فیصلے صرف ان کی نمائندگی کرتے ہیں جو فلسطینی قوم کے مفاد میں نہیں۔

تنخواہوں سے محروم فلسطینی ملازمین کا ‘یو این’ مندوب کو مکتوب

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں صدر محمود عباس کی انتقامی سیاست کے ستائے ملازمین نے اپنا دکھڑا اقوام متحدہ کے سامنے بیان کیا ہے۔

کیا محمود عباس کے بعد فتحاوی گروپ دست وگریباں ہوں گے؟

فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس کی پیرانہ سالی اور مسلسل بگڑتی صحت تحریک فتح کی قیادت کے جہاں ایک تشویش کا باعث ہے وہیں تحریک فتح کی قیادت متبادل قیادت کے لیے بھی اپنے طور پس چلمن کام کررہی ہے۔ تحریک فتح طاقت کے توازن کی بحالی اور محمود عباس کی جگہ نئی قیادت کے لیے کام کررہی ہے مگر یہ سب کچھ پس چلمن ہو رہا ہے۔

محمود عباس غزہ میں کیا کھیل کھیلنا چاہتے ہیں؟

فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس آئے روز غزہ کی پٹی کے عوام کے خلاف انتقامی اقدامات کرتے ہیں۔ حال ہی میں انہوں‌ نے غزہ کے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں بند کر دیں جس پرغزہ کے عوام میں شدید غم وغصے کی فضاء پائی جا رہی ہے۔

غزہ کا گلا گھونٹنے کے بعد تنخواہوں کی بندش کا نیا حربہ!

فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے گذشتہ دو سال سے غزہ کی پٹی کے عوام کے معاشی قتل عام کے بعد جب ان کا جی نہ بھرا تو انہوں نے شہداء کے اہل خانہ، زخمیوں اور اسیران کے بیوی بچوں کی کفالت کے لیے ماہانہ بنیادوں پر انہیں جاری ہونے والے وظائف سے بھی محروم کردیا۔

نئی حکومت، پرانے چہرے، عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش!

فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے حال ہی میں اپنی وفادار حکومت کے سربراہ رامی الحمد اللہ کو سبکدوش کرتے ہوئے نئی مخلوط حکومت کے قیام کی دعوت دی ہے۔ فلسطینی صدر کی طرف سے پارلیمنٹ کو بائی پاس کرکے نئی حکومت کی تشکیل کا اعلان اتھارٹی کو درپیش بحران کی عکاسی کرتا ہے۔

فلسطینی وزیراعظم نے استعفیٰ صدر عباس کو پیش کر دیا

فلسطینی وزیراعظم رامی حمد اللہ اور ان کی قیادت میں قومی اتحاد کی حکومت نے صدر محمود عباس کو اپنا استعفیٰ پیش کر دیا ہے۔

مخلوط حکومت محمود عباس کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کی نئی چال ہے: حماس

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' نے تنظیم آزاد فلسطین میں شامل جماعتوں پر مشتمل مخلوط حکومت کی تشکیل کے اعلان کو مسترد کردیا ہے اور کہا ہے کہ مخلوط حکومت محمود عباس اور تحریک فتح کے آمرانہ ایجنڈے پرعمل درآمد کی ایک نئی چال ہے۔

اسرائیلی ڈاکٹر کا فلسطینی صدر کی جان بچانے کا دعویٰ

اسرائیل کے کثیرالاشاعت اخبار'یدیعوت احرونوت' کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے ایک سینیر ڈاکٹر نے فلسطینی صدر محمود عباس کی آخری لمحے میں جان بچانے میں مدد فراہم کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ صہیونی‌ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ اگر وہ بروقت طبی امدا فراہم نہ کرتے تو فلسطینی صدر محمود عباس کی زندگی بچنا مشکل تھی۔

محمود عباس نے فلسطینی ریاست کی رکنیت کے لیے درخواست نہیں دی: یو این

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے کہا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے مکمل خود مختار فلسطینی ریاست کے حوالے سے اقوام متحدہ میں کوئی درخواست نہیں دی ہے۔