شنبه 16/نوامبر/2024

محمود عباس

محمود عباس اور اسرائیلی انٹیلی جنس چیف کےدرمیان خفیہ ملاقات کا انکشاف

اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ نے خبر دی ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس اور اسرائیل کے داخلی سلامتی کے ادارے 'شاباک' کے سربراہ نداو ارگمان کے درمیان حال ہی میں ایک خفیہ ملاقات ہوئی۔

محمود عباس کی اسرائیلی صدر سے اہلیہ کی وفات پر تعزیت

فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ اور فلسطینی صدر محمود عباس نے اسرائیلی صدر روفن ریفلین کی اہلیہ کی وفات پر ان سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

محمود عباس کا بحرین میں عالمی اقتصادی کانفرنس کے بائیکاٹ کا اعلان

فلسطینی قیادت نے تصدیق کی ہے کہ وہ آئندہ ماہ بحرین میں منعقد ہونے والی اقتصادی کانفرنس میں ہرگز شریک نہیں ہو گی۔ یہ کانفرنس امریکی انتظامیہ کی جانب سے اسرائیلی فلسطینی تنازع کے حل کے واسطے تیار کیے جانے والے امن منصوبے کے سلسلے میں ہو گی۔

محمود عباس سے متعلق درسی کتاب طلباء‌ کو گمراہ کرنے کی کوشش قرار

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے اسکولوں میں فلسطینی اتھارٹی نے ایک نیا متنازع اقدام کرتے ہوئے اسکولوں میں صدر محمود عباس کی شخصیت سے متعلق ایک کتاب شامل کی ہے جس پر فلسطینی عوامی، سیاسی اور سماجی حلقوں کی طرف سے شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔ اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کی طرف سے اسکولوں میں صدر عباس سے متعلق نصاب کی شمولیت نئی نسل اور عوام کو گمراہ کرنے کی مذموم کوشش ہے۔

عرب وزراءخارجہ کا موقف قابل تحسین، محمود عباس قوم کو اکسا رہے ہیں:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' نے فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس کی طرف سے تنقید مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ رام اللہ اتھارٹی کے سربراہ قوم کو حماس کے خلاف اکسا رہے ہیں۔

محمود عباس قوم کو اندھیری غار میں‌دھکیلنا چاہتے ہیں: جمہوری محاذ

جمہوری محاذ برائے آزادی فلسطین نے فلسطینی اتھارٹی کے وزیر خارجہ ریاض المالکی کے اس بیان کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے جس میں انہوں‌ نے کہا ہےکہ صدر عباس اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کے ساتھ غیر مشروط مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔

نیتن یاھو سے غیر مشروط ملاقات کے اعلان پر حماس کی صدر عباس پر تنقید

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' نے صدر محمود عباس کی طرف سے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو سے ملاقات کے اعلان پر شدید تنقید کی ہے۔

ملازمین کی تنخواہیں بند اور اداروں کے فنڈز روک دیں‌گے:محمود عباس

فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ اس نے ہٹ دھرمی پرمبنی طرز عمل ترک نہ کیا تو وہ فلسطینی ملازمین کی تنخواہیں بند اور سرکاری اداروں کے فنڈز روک دیں گے جس کے بعد پیدا ہونے والے حالات کی تمام تر ذمہ داری محمود عباس پرعاید ہوگی۔

عباس نئی حکومت حماس کے خلاف محاذ کھڑا کرنے لیے تشکیل دینا چاہتے ہیں

کئی روز قبل فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے وزیراعظم رامی الحمد اللہ کی حکومت ختم کرتےہوئے اپنے قریبی ساتھی محمد اشتیہ کو نئی حکومت تشکیل دینے کی ہدایت کی تھی، مگر فلسطینی اتھارٹی ابھی تک تنظیم آزادی فلسطین میں شامل تمام جماعتوں کو حکومت میں شامل کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکی ہے۔

غزہ میں ہزاروں افراد کا صدر عباس سے استعفے کا مطالبہ

فلسطین کے علاقےغزہ کی پٹی میں ہزاروں فلسطینیوں نے فلسطینی اتھارٹی کے ناروا اور انتقامی رویے کے خلاف احتجاج کرتےہوئے صدر محمود عباس سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔