شنبه 16/نوامبر/2024

محمود عباس

فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ نے اپنے تمام مشیر فارغ کر دیے

فلسطینی اتھارٹی کےسربراہ محمود عباس نے اپنےتمام مشیروں کو ان کے عہدوں سے ہٹاتےہوئے ان کےساتھ طے پائے تمام معاہدے ختم کردیے ہیں اور انہیں مشیر کے عہدوں کی وجہ سے حاصل تمام مراعات بھی واپس لے لی گئی ہیں۔

بائیکاٹ کے نعرے اور قاتلوں سے بغل گیر محمود عباس کی منافقت!

آئے روز اخبارات اور ٹی وی چینلوں پر تواتر کے ساتھ خبریں آتی ہیں کہ فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے اسرائیل کا مکمل بائیکاٹ کردیا۔ صہیونی ریاست کے ساتھ طے پائے تمام معاہدے اور سمجھوتے منسوخ اور معطل کرنے کا فیصلہ کرلیا اور اسرائیلی ریاست کے ساتھ ہرطرح کے روابط ختم کردیے ہیں مگر اس کے باوجود محمود عباس کو فلسطینی قوم کے قاتلوں سے بغل گیر ہوتے دیکھا جاتا ہے۔ صدر عباس روزانہ فلسطینی شہداء کے خون سے غداری کرتے مرتکب ہوتے۔ فلسطینی قوم اور قضیہ فلسطین کی پیٹھ میں خنجر گھومپتے ہیں اور فلسطینی کاز کو نقصان پہنچانے کے اقدامات کرتے ہوئے اسرائیلیوں کے ساتھ دوستی کے عملی اقدامات کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

محمود عباس اسحاق رابین کی نواسی سے ملاقات، حماس کی مذمت

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' نے صدر محمود عباس کی رام اللہ میں سابق اسرائیلی وزیراعظم آنجہانی اسحاق رابین سے کی نواسی سے ملاقات کی شدید مذمت کی ہے۔ حماس کا کہنا ہے کہ فلسطینی قوم کے دشمن اور قاتل سابق صہیونی لیڈر کی نواسی سے ملاقات فلسطینی شہداء کے خون کی توہین اور اسوائیلی ریاست کے ساتھ دوستی کو آگے بڑھانے کی کوشش ہے۔

‘محمود عباس کے فیصلے عدلیہ ملازمین کے حقوق کا ‘قتل عام’ ہے’

فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس کی طرف سے رواں سال کے دوران عدلیہ کےحوالے سے کیے گئے بعض اعلانات اور فیصلوں پر ججوں اور عدلیہ کے ملازمین کی طرف سے شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔

صدر عباس کا اسرائیل کے ہر سطح پر بائیکاٹ کا دعویٰ ہوائی ثابت: حماس

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' نے فلسطینی اتھارٹی پر قوم سے منافقت کی پالیسی روا رکھنے کا الزام عاید کیا ہے۔

‘محمود عباس کے اعلان سے اسرائیل کا موقف تبدیلی نہیں ہوگا’

فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے اسرائیل کے ساتھ طے پائے معاہدوں پر عمل درآمد روکنے کےاعلان پر صہیونی ریاست کی طرف سے کوئی خاص رد عمل سامنے نہیں آیا ہے۔

‘محمود عباس کا اسرائیل کے مکمل بائیکاٹ کا اعلان اور چند سوالات’

حال ہی میں فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے اعلان کیا کہ آج کے بعد رام اللہ اتھارٹی اسرائیل کےساتھ طے پائے تمام معاہدوں پرعمل معطل کرنے کی جاری ہے۔

محمود عباس کا اسرائیل کے ساتھ معاہدے ختم کرنے کا فیصلہ ہوائی فائرنگ

یدیعوت احرنوت اخبار کے تجزیہ نگار الیور لیوی نے کہاکہ فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ تمام معاہدے منسوخ کا اعلان کوئی پہلی دفعہ نہیں کیا جا رہا۔

اسرائیل سے عدم تعاون خوش آئند، اعلانات پرعمل درآمد کیا جائے:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت'حماس' نے فلسطینی اتھارٹی اور صدر عباس کی طرف سے اسرائیل کے ساتھ تمام معاہدے ختم کرنے کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔حماس کا کہنا ہے کہ محض اعلانات نہیں بلکہ فلسطینی اتھارٹی کواپنے اعلانات اور دعووں‌پرعمل درآمد کرنا ہوگا۔

‘محمود عباس سیاسی مقاصد کے لیے عدلیہ کو یرغمال بنانا چاہتے ہیں’

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے سیاسی شعبے کے سینیر رکن ڈاکٹر موسیٰ ابو مرزوق نے الزام عاید کیا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس اپنے سیاسی مقاصد کے لیے عدلیہ کو اپنے یرغمال بنانا چاہتے ہیں۔