جمعه 15/نوامبر/2024

محمد بن سلمان

سعودی ولی عہد کا اسرائیل کو اسلحہ کی سپلائی بند کرنے کا مطالبہ

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے غزہ پٹی کے لیے فوری طور پر امدادی سامان بھجوانے کا مطالبہ کرتے ہوئے اس امر پر زور دیا کہ’تمام ممالک اسرائیل کو اسلحہ برآمد کرنا بند کر دیں۔

اسرائیل کو دشمن نہیں بلکہ ممکنہ اتحادی کے طور پر دیکھتے ہیں: بن سلمان

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ اسرائیل ہمارے لیے دشمن نہیں بلکہ ممکنہ اتحادی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران اور سعودی عرب کو مل جل کر رہنا چاہیے۔

نیتن یاھو کے دورہ سعودیہ سے اسرائیل کو کیسے سیاسی فائدہ پہنچا؟

حال ہی ہی میں ذرائع ابلاغ میں یہ خبر شائع ہوئی کہ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے سعودی عرب کا خفیہ دورہ کیا اور اس دورے کے دوران انہوں‌نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے بھی ملاقات کی تھی۔ اس دورے سے قبل اسرائیل کی حکمراں جماعت 'لیکوڈ' کی مقبولیت تیزی کے ساتھ گررہی تھی۔ جیسے ہی ذرائع ابلاغ میں نیتن یاھو کے سعودی عرب دورے کی خبر سامنے آئی تو نیتن یاھو اور ان کی جماعت کی گرتی ساکھ اور مقبولیت کو'بریک' لگ گئی۔ اس طرح اس دورے کی خبر نے نیتن یاھو کو ایک بار پھر سیاسی پہنچایا ہے۔

حماس کی قیادت اور سعودی ولی عہد کے درمیان ملاقات کا انکشاف

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے خارجہ امور کے سربراہ محمد نزال نے حماس کے ایک وفد کی سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کا انکشاف کیا ہے۔

سعودی عرب کے سابق ولی عہد سمیت کئی شہزادے گرفتار

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے اقتدار پراپنی گرفت مضبوط بنانے کے لیےسابق ولی عہد شہزادہ محمد بن نایف اور شاہ سلمان کے بھائی احمد بن عبدالعزیز کو گرفتار کرانے کے بعد انہیں جیل میں ڈال دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ان پر'غداری' جیسےسنگین الزام میں مقدمہ چلا کر انہیں سزائے موت دینے کی تجویز دی گئی ہے۔

محمد بن سلمان کی کریک ڈائون مہم کے تحت تین امریکی گرفتار

امریکی وزارت خارجہ کے حکام کا کہنا ہے کہ سعودی پولیس نے مزید دو امریکیوں کو حراست میں لے لیا ہے۔ چار مارچ 2019ء سے جاری گرفتاریوں کے بعد سعودی عرب میں گرفتار افراد کی تعداد چھ ہوگئی ہے جن میں بعض امریکی ہیں۔

سعودی ولی عہد نے ایشیائی ممالک کا دورہ ملتوی کر دیا

سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان آج اتوار کو پاکستان کے دورے پراسلام آباد پہنچے ہیں۔ وہ اس دورے کے دوران پاکستان کے بعد انڈونیشیا اور ملائیشیا بھی جانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ تاہم ان کے دورے میں باربار تاخیر اور شیڈول میں تبدیلی کئی سوالات کو بھی جنم دے رہی ہے۔

خاشقجی قتل کیس سے متعلق ولی عہد کا بیان قابل قبول نہیں: ایردوآن

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کا یہ بیان کہ وہ صحافی جمال خاشقجی کے قتل میں ملوث نہیں قابل اعتبار نہیں۔ یہ بیان صرف سعودی عرب کے مفاد میں‌ ہوسکتا ہے مگر انصاف کے تقاضوں کے مطابق نہیں۔

خاشقجی کےقتل کا حکم سعودی ولی عہد نے دیا، امریکا کے پاس ثبوت!

امریکی اخبار"واشنگٹن پوسٹ" نے بتایا ہے کہ امریکی خفیہ ایجنسی "سی آئی اے" اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ استنبول کے سعودی قونصل خانے میں داخل ہونے والے صحافی جمال خاشقجی کے قتل کا حکم براہ راست سعودی ولی عہد نے دیا تھا۔

ترک صدر ایردوآن اور سعودی ولی عہد کے درمیان ٹیلیفون پر بات چیت

سعودی عرب کے ولی عہد ، نائب وزیراعظم اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے ترک صدر رجب طیب ایردوآن سے ٹیلی فون پر جمال خاشقجی قتل کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں مشترکہ کوششوں پر تبادلہ خیال کیا ہے۔