جمعه 15/نوامبر/2024

ماہی گیر

غزہ کے ساحل پر حادثے کا شکار مصری ماہی گیروں کو مکمل تحفظ فراہم

مصر میں خراب موسم اور سمندر میں اٹھنے والی طوفانی لہروں کے باعث ماہی گیروں کی کشتی بے بے قابو ہو کرغزہ کے ساحل سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں ایک ماہی گیرلا پتا ہوگیا ہے جبکہ ریسکیو آپریشن میں چھ کو بچالیا گیا۔

اسرائیلی فوج نے غزہ سے دو فلسطینی ماہی گیر گرفتار کر لیے

فلسطین کے محصور علاقے غزہ کی پٹی کی سمندری حدود میں‌ اسرائیلی فوج نے ایک کارروائی کے دوران دو فلسطینی ماہی گیروں کو حراست میں لے لیا اور ان کی کشتیاں بھی قبضےمیں لے لی گئیں۔

فلسطینی مچھیروں کے لئے 9 ناٹیکل میل کا علاقہ ناکافی ہے: نزار عیاش

غزہ میں فلسطینی مچھیروں کی تنظیم کے سربراہ نزار عیاش کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے فلسطینی مچھیروں کے لئے مچھلیوں کا شکار کا علاقہ 6 سے بڑھا کر 9 ناٹیکل میل کرنے کے باوجود شکار شدہ مچھلیوں کی تعداد میں اضافہ نہیں ہورہا ہے۔

اسرائیلی بحریہ نے دو ماہی گیر گرفتار جبکہ متعدد کشتیاں قبضے میں لے لی

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں سمندر میں مچھلیوں کے شکار میں مصروف فلسطینی ماہی گیروں پر فائرنگ کر کے کم سے کم دو ماہی گیروں کو حراست میں لینے کے بعد ان کی کشتیاں بھی ضبط کرلی ہیں۔

اسرائیلی بحریہ کی کارروائی میں غزہ کے چھ ماہی گیر گرفتار

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی سمندری حدود میں ماہی گیری کرنے والے فلسطینی شہریوں پر اسرائیلی فوج نے حملہ کر کے کم سے کم چھ ماہی گیروں کو حراست میں لینے کے ساتھ ان کی کشتیاں اور دیگر آلات ضبط کر لیے ہیں۔

اسرائیلی فوج کا فلسطینی ماہی گیروں کےخلاف کریک ڈاؤن

فلسطین میں انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے جاری کردہ اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ قابض اسرائیلی فوج کی طرف سے غزہ کی پٹی کے ماہی گیروں کے خلاف انتقامی کارروائیوں میں غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے اور پانچ ماہ میں 65 ماہی گیروں کو گرفتار کیا گیا جب ک ماہی گیروں اور ان کی کشتیوں پر 58 حملے کیے گئے ہیں۔

اسرائیلی فوج کی کارروائی، غزہ کے ساحل سے 10 فلسطینی ماہی گیر گرفتار

اسرائیلی فوج نے اتوار کی شام ایک کارروائی کے دوران شمالی غزہ کے ساحل کے قریب سے ماہی گیروں کا تعاقب کرتے ہوئے کم سے کم 10 ماہی گیروں کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔