جمعه 15/نوامبر/2024

لندن

غزہ اور لبنان میں نسل کشی کے خلاف برطانیہ میں احتجاجی مظاہرے

برطانیہ میں فلسطینی فورم نے PFB کے زیراہتمام غزہ اور لبنان میں جاری نسل کشی کےخلاف بیسویں ہفتے بڑے قومی مظاہروں کا اہتمام کیا گیا۔ ان مظاہروں بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔ شرکاء نے ہفتے کی دوپہر بارہ بجے برطانوی حکومت کے ہیڈ کوارٹر کے سامنے سے امریکی سفارت خانے کی طرف مارچ بھی کیا۔

غزہ میں نسل کشی کے خلاف لندن میں دو لاکھ افراد کا احتجاجی مظاہرہ

فلسطین کے حامی دو لاکھ سے زائد افراد نے برطانوی دارالحکومت لندن میں گذشتہ سال سات اکتوبر سے غزہ کی پٹی کے خلاف قابض اسرائیلی ریاست کی جانب سے شروع کی گئی نسل کشی کی جنگ روکنے کے مطالبے کے ساتھ ایک احتجاجی مظاہرہ کیا۔

اطفال غزہ کے لیے دس لاکھ پولیو ویکسین بھجوانے کا اعلان

عالمی ادارۂ صحت [ڈبلیو ایچ او] کے سربراہ نے کہا کہ سیوریج کے نمونوں میں پولیو وائرس کا پتہ چلنے کے بعد ادارہ غزہ میں 10 لاکھ سے زائد پولیو ویکسین بھیج رہا ہے تا کہ آئندہ ہفتوں کے دوران بچوں کو اس سے محفوظ رکھا جا سکے۔

ٖ”اسرائیل” آرٹ نمائش سے بھی خود کو مظلوم بنانےکی کوشش کرتا ہے: دانشور

لندن کے ایک ہسپتال پر غزہ کے بچوں کے آرٹ ورک کو ہٹانے کے لیے دباؤ ڈالا گیا اور آرٹ کے فن پارے نہ ہٹانے پر اس کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کی دھمکی دی گئی۔ یہ دباؤ اس بات کی وضاحت کرتا ہے کہ "اسرائیل" کے دوست اس کی خلاف ورزیوں کو معاف کرنے اور فلسطینیوں کی آواز کو مٹانے کے لیے کس حد تک جا سکتے ہیں۔

لندن میں بین المذاہب مکالمہ اسرائیل سے نارملائیزیشن کی کوشش؟

برطانیہ میں فلسطینی فورم نے یورپی فلسطینی کمیونیکیشن فورم (یوروپال) کے تعاون سے لندن میں "اسرائیل کے خیال اور بین المذاہب گروپوں کے استعمال پر ایک سمپوزیم کا انعقاد کیا، جس کا مقصد "اسرائیل" کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانا، اس کے وژن کو فروغ دینا ہے۔ تنازع فلسطین کو دفن کرنا، اور مغرب میں مختلف مذہبی برادریوں کے درمیان تنقید کو کم کرنا ہے۔

فلسطین پراسرائیل کے ناجائز تسلط کے خلاف لندن میں 10 ہزار افراد کا جلوس

فلسطین پر اسرائیلی ریاست کے ناجائز قبضے ’نکبہ‘ کی 74ویں سالگرہ کی یاد میں اتوار کو لندن میں برطانوی حکومت کے ہیڈ کوارٹر کے سامنے 10 ہزار سے زائد ہجوم نے فلسطین پر اسرائیلی قبضے کو فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے صحافی شیرین ابو عاقلہ کی تصوایراٹھا کر اسرائیل کی نسل پرستی اور فلسطینیوں کے خلاف مظالم کی مذمت میں نعرے لگائے۔

باکسر عامر خان کا فلسطینیوں کے لیے خطیر رقم کا عطیہ

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے فلسطینی عوام کے لیے خطیر رقم کا عطیہ دینے کا اعلان کردیا۔

لندن میں فلسطین کی حامی کارکن کے قتل میں ملوث پانچ ملزم گرفتار

برطانوی پولیس نے 27 سالہ سماجی کارکن اور فلسطینیوں کی حامی ساشا جونسن کے قتل میں مبینہ طوعرر پر ملوث 5 مشتبہ ملزموں کو گرفتار کیا ہے۔

لندن میں فلسطین موسیقی میلہ، فن کاروں کی فلسطین کے لیے گلو کاری

لندن میں منعقدہ فلسطینی موسیقی میلہ برائے 2020ء میں گلوکاروں اور فن کاروں‌نے گلوکاری کے جوہر دکھاتے ہوئے فلسطینیوں کے لیے گلوکاری کے جوہر دکھائے۔

اسرائیل نواز گروپ لندن میں ‘فلسطین نمائش’ روکنے کے لیے سرگرم

برطانیہ میں ایک اسرائیل نواز گروپ اور یہودی لابی نے رواں ماہ ہونے والی فلسطین سے متعلق نمائش روکنے کے لیے سرگرم ہے۔