جمعه 15/نوامبر/2024

لبنان

حماس نے لبنان میں 29 ویں یوم تاسیس کی تقریبات منسوخ کردیں

اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ نے لبنان کے پناہ گزین کیمپوں میں جماعت کے 29 ویں یوم تاسیس کی تقریبات منسوخ کردی ہیں۔

لبنان کا ’عین حلوۃ‘ کیمپ کی ناکہ بندی روکنے پر حماس کا خیر مقدم

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے لبنانی حکومت کی جانب سے فلسطینی پناہ گزین کیمپ ’عین الحلوۃ‘ کی ناکہ بندی روکنے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے اور کہا ہےکہ بیروت حکومت کے اس اقدام سے فلسطینی پناہ گزینوں کو درپیش مشکلات میں کمی آئے گی۔

حماس کی اپیل پر لبنان نے فلسطینی پناہ گزین کیمپ کی ناکہ بندی روک دی

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل اور دیگر فلسطینی قیادت کی طرف سے اپیل کے بعد لبنانی انتظامیہ بے بیروت میں قائم فلسطینی پناہ گزین کیمپ کے گرد دیو قامت دیوار کی تعمیر کا کام روک دیا ہے۔

لبنان فلسطینی پناہ گزین کیمپ کی ناکہ بندی کا فیصلہ واپس لے: مشعل

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل نے لبنان میں فلسطینی پناہ گزینوں کے ’عین الحلوۃ‘ کیمپ کے گرد سیمٹی دیوار کھڑی کرنے کے اقدام کی سخت مخالفت کرتے ہوئے بیروت سے دیوار کی تعمیر روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

فلسطینی قیادت نے عین الحلوہ پناہ گزین کیمپ کے گرد دیوار مسترد کر دی

لبنان کے صدر مقام بیروت کے قریب قائم فلسطینیوں کے ’’عین الحلوہ‘‘ پناہ گزین کیمپ کے ارد گرد کنکریٹ کی اونچی دیوار تعمیر کرنے پر فلسطینی پناہ گزین قیادت نے سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔

سعد حریری لبنان کے نئے وزیراعظم منتخب

لبنان کے نو منتخب صدر میشل عون نے رکن پارلیمنٹ اور سرکردہ سیاست دان سعد حریری کو نیا وزیراعظم مقرر کرتے ہوئے انہیں اپنی کابینہ تشکیل دینے کی دعوت دی ہے۔

لبنان میں طویل کوششوں کے بعد صدر کا انتخاب، حماس کی مبارک باد

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے لبنان میں صدر کے انتخاب پر لبنانی قوم اور سیاسی جماعتوں کو مبارک باد پیش کی ہے۔

لبنان میں انڈونیشیا کے قومی دن کی خصوصی تقریب، حماس کے وفد کی شرکت

لبنان کے دارالحکومت بیروت میں قائم انڈونیشیا کے سفارت خانے میں انڈونیشیا کے قومی دن کی مناسبت سے ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں دیگر فلسطینی اور لبنانی جماعتوں کے رہنماؤں کے ساتھ ساتھ اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے قایدین کو بھی خصوصی طور پر مدعو کیا گیا تھا۔

لبنان: خاتون کو پوتی سمیت گاڑی تلے کچلنے کے خلاف فلسطینی سراپا احتجاج

لبنان کے دارالحکومت بیروت کے قریب قائم فلسطینی پناہ گزین کیمپ ’نہر البارد‘ میں اتوار کے روز ایک معمر فلسطینی پناہ گزین خاتون اور اس کی پانچ سالہ پوتی کو گاڑی تلے کچلے جانے کے واقعے کے خلاف فلسطینی شہریوں میں سخت غم وغصہ پایا جا رہا ہے۔

پناہ گزینوں کیلئے متحرک فلسطینی صحافیہ یونان چھوڑنے پر مجبور

یونان میں پہنچنے والے پناہ گزینوں کے حقوق کے لیے آواز بلند کرنے والی فلسطینی صحافیہ امل فاعور پانچ ماہ تک یونانی حکام کے زیرعتاب رہنے کے بعد ملک چھوڑنے پر مجبور ہو گئی۔