جمعه 15/نوامبر/2024

لبنان میں اسرائیلی جارحیت

مقبوضہ فلسطین: حزب اللہ کی اسرائیلی انٹیلی جنس ہیڈ کواٹر پربمباری

لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے کہا ہے کہ اس کے مجاھدین نے جمعرات کو ایک میزائل لانچر سے شمالی مقبوضہ فلسطین میں قابض صہیونی فوج کے انٹیلی جنس ہیڈ کواٹر’مشار بیس‘ کو نشانہ بنایا۔

جنوبی لبنان کے علاقے الضاحیہ پر اسرائیلی بمباری

جمعرات کی شام اسرائیلی جنگی طیاروں نے لبنان کے دارالحکومت بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقے پر حملہ کیا۔ یہ حملہ لبنان میں جاری قتل عام کا تسلسل ہے جس میں اب تک ڈیڑھ ہزار شہری شہید اور پانچ ہزار سے زاید زخمی ہوچکے ہیں۔

حزب اللہ کا "قادر 1” میزائل جس نےدشمن کی نیندیں اڑا دی ہیں کیا ہے؟

کل بدھ کو لبنانی حزب اللہ نے قابض صہیونی جارحیت کا جواب دیتے ہوئے نئے ہتھیاروں کا استعمال کیا۔ حزب اللہ نے "قادر 1" بیلسٹک میزائل سے تل ابیب شہر کے مضافات کو نشانہ بنایا۔

لبنان پر اسرائیلی جارحیت جاری، مزجد درجنوں افراد شہید،دسیوں گھر تباہ

قابض اسرائیلی فوج نے چوتھے روز بھی لبنان کے خلاف وسیع پیمانے پر جارحیت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے مزید بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں درجنوں شہری شہید اور زخمی ہوگئے۔

فلسطینی اور لبنانی مزاحمت کو الگ کرنے کی سازش کامیاب نہیں ہو گی: حمدان

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سرکردہ رہنما اسامہ حمدان نے کہا ہے کہ موجودہ جنگ فلسطین اور لبنان میں مزاحمت کے خاتمے کے بدلے جارحیت کا ایک جامع خاتمہ کا باعث بنے گی۔

ہیومن رائٹس واچ کا لبنان پراسرائیلی جارحیت کی تحقیقات کا مطالبہ

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ’ہیومن رائٹس واچ‘ نے خبردار کیا ہے کہ "لبنان پر اسرائیلی حملے شہریوں کو شدید نقصان کے خطرے سے دوچار کر رہے ہیں"۔

لبنان اور جنوبی بیروت میں تیسرے روز آگ اور بارود کی بارش جاری

قابض اسرائیلی نے مسلسل تیسرے روز بھی لبنان کے خلاف اپنی جارحیت اور وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری رکھا۔ بدھ کی صبح لبنان کے دارالحکومت بیروت کے جنوب میں واقع علاقے سعدیات پرفضائی حملوں میں کئی علاقوں پربمباری کی گئی۔ قابض فوج نے مشرقی اور جنوبی لبنان پر مزید بمباری کی ہے۔

تل ابیب میں موساد کے ہیڈ کواٹرپر پہلی بار میزائل حملہ

نام نہاد صہیونی ریاست کے دارالحکومت تل ابیب کے مرکز میں واقع اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد‘ کے ہیڈ کواٹر کو لبنان سے داغے گئے ایک میزائل سے نشانہ بنایا گیا ہے۔

سلامتی کونسل غزہ میں فوری جنگ بندی کرائے:یورپی یونین

یورپی یونین کے اعلیٰ نمائندے برائے امور خارجہ جوزپ بوریل نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے لبنان میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے حوالے سے اپنا تفویض کردہ کردار ادا کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ انہوں نے لبنانی سرزمین پر وسیع پیمانے پر جارحیت کے آغاز سے معصوم شہریوں کی ہلاکتوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔

اقوام عالم لبنان کو ایک اورغزہ میں تبدیل ہونے کے متحمل نہیں ہوسکتیں

اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے عالمی رہنماؤں سے خطاب میں کہا ہے کہ لبنان تباہی کے "دہانے پر" ہے۔ انہوں نے ملک کو "ایک اور غزہ" میں تبدیل ہونے کی اجازت دینے کے خلاف خبردار کیا۔ ان کے اس خطاب سے صرف ایک دن قبل اسرائیل کے حملوں میں 550 سے زائد افراد شہید ہو چکے ہیں۔