جمعه 13/دسامبر/2024

لبنان کی سرحد یونیفل کی چوکیاں خالی کرنےکا اسرائیلی حکم مسترد

ہفتہ 5-اکتوبر-2024

جنوبی لبنان میںاقوام متحدہ کی عبوری فورس ’یونیفل‘ نے تصدیق کی ہے کہ اس کی فوج لبنان کی سرحد پراپنی چوکیوں پر موجود ہیں۔ یو این امن فوج کا کہنا ہے کہ ایک ہفتہ قبل قابض اسرائیلیحکام کی جانب سےانہیں زمینی کارروائیوں کے دوران بعض چوکیاں خالی کرنے کا کہا تھامگر انہوں نے اسرائیلی فوج کا یہ حکم مسترد کردیا تھا۔

 

’یونیفل‘ نے آجہفتے کے روز ایک پریس بیان میں کہا کہ قابض اسرائیلی فوج نے اسے 30 ستمبر کو لبنانمیں زمینی کارروائی شروع کرنے کے اپنے ارادے کے بارے میں مطلع کیا تھا اور ہمیںاپنی کچھ چوکیوں سےفوج نکالنے کے لیے کہا تھا کہ تاہم ہم نے اسرائیلی فوج کی باتنہیں مانی اور ہماری افواج اپنی مقررہ چوکیوں پر موجود ہیں۔

 

امن فوج نے انہوںنے مزید کہا کہ "ہم اپنی صورتحال اور سرگرمیوں کو باقاعدگی سے ایڈجسٹ کرتے ہیںاور ہمارے پاس ہنگامی منصوبے ہیں۔اگر ضرورت ہو تو اسے فعال کرنے کے لیے تیار ہیں”۔بیان میں کہا گیا ہے کہ "امن کیپرز کی حفاظت اورتحفظ انتہائی اہم ہے اور ہمتمام فریقوں کو اس عزم کا احترام کرنے کی ضرورت کی یاد دہانی کراتے ہیں‘‘۔

 

دوسری جانب آئرلینڈنے UNIFIL کے اندر کام کرنے والی اپنی افواج کو واپس بلانے کی اسرائیلیدرخواست مسترد کر دی ہے۔ آئرش ٹائمز اخبار نے آئرش ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہقابض فوج نے آئرلینڈ اور UNIFIL سےکہا کہ وہ لبنان کی سرحدی چوکی سے افواج کو ہٹا دیں۔

 

انہوں نے مزید کہاکہ اسرائیلی درخواست کو مسترد کر دیا گیا ہے اور تل ابیب کو مطلع کیا گیا تھا کہافواج وہاں موجود رہیں گی۔

مختصر لنک:

کاپی