جمعه 15/نوامبر/2024

لاک ڈاون

کرونا بے قابو ہوا تو غزہ میں مکمل لاک ڈاون کرنا پڑے گا: حکام

فلسطینی حکومت کے حکام کا کہنا ہےکہ غزہ کی پٹی کے علاقے میں کرونا تیزی سے پھیل رہا ہے مگر فی الحال وبا قابو میں ہے۔ اگرغزہ میں کرونا کی وبا بے قابو ہوئی تو تمام علاقوں میں لاک ڈاون کرنا پڑے گا۔

مسلسل 30 دن کے لاک ڈاون کے بعد مسجد اقصیٰ کو نماز کے لیے کھول دیا گیا

کرونا وبا کی وجہ سے مقبوضہ بیت المقدس کے فلسطینیوں پر مسجد اقصیٰ میں نماز کی ادائی پر عاید کی گئی اسرائیلی پابندیوں کے بعد آج اتوار کو 30 روز بعد مسجد اقصیٰ کو نمازیوں کے لیے کھول دیا گیا۔

کرونا وبا کے باعث اسرائیل کا لاک ڈاون میں ایک ماہ کی توسیع پرغور

اسرائیل میں‌کرونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث صہیونی حکومت نے ملک بھر میں لاک ڈائن میں ایک ماہ کی توسیع پرغور شروع کیا ہے۔

جنین میں‌ کرونا کے مزید 11 مریضوں کی تصدیق کے بعد شہر میں ‌لاک ڈائون

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین میں گذشتہ 48 گھنٹوں کے دوران کرونا کے 11 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے جس کے بعد پورے شہر بالخصوص جنوب مغربی علاقے یعبد میں مکمل لاک ڈائون لگا دیا گیا ہے۔

کرونا پھیلنے کے بعد غرب اردن کے ایک قصبے میں مکمل لاک ڈائون

فلسطینی حکومت نے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر بیت لحم میں مشرقی قصبے دار اصلاح میں کرونا کے متعدد مریضوں کے سامنے آنے کے بعد قصبے میں مکمل لاک ڈائون کیا گیا ہے۔

کرونا سے نمٹنے کے لیے اسرائیل کا فوج کی مدد سے لاک ڈائون پر غور

اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ نے بتایا ہے کہ صہیونی حکومت نے فوج کی مدد سے پورے ملک میں کرونا سے نمٹنے کے لیے لاک ڈائون کا منصوبہ تیار کیا ہے۔ اس منصوبے پرعمل درآمد پرغور کیا جا رہا ہے۔