جمعه 15/نوامبر/2024

لائبرمین

عرب ممالک کے ساتھ 75% معاملات طے پاگئے ہیں: لائبرمین

اسرائیل کے وزیر دفاع اور شدت پسند یہودی لیڈر آوی گیڈور لائبرمین نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل اور عرب ممالک کے درمیان اہم مذاکرات جاری ہیں اور ان مذاکرات میں غیرمعمولی پیش رفت بھی ہوئی ہے۔

مصر، ملائیشیا میں قتل فلسطینی کا جسد خاکی غزہ نہ جانے دے: اسرائیل

اسرائیلی وزیر دفاع آوی گیڈور لائبرمین نے مصری حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ ملائیشیا میں قاتلانہ حملے میں شہید ہونے والے فلسطینی سائنسدان ڈاکٹر فادی البطش کا جسد خاکی غزہ کی پٹی میں لے جانے کی اجازت نہ دے۔

غرب اردن میں یہودیوں کے لیے 1285 مکانات تعمیر کرنے کا فیصلہ

اسرائیلی حکومت نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں قائم کی گئی یہودی کالونیوں میں مزید 1285 مکانات کی تعمیر کی منظوری دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسرائیلی وزیر دفاع کا فلسطینی مزاحمت کارکو پھانسی دینے کامطالبہ

اسرائیل کے عبرانی زبان میں نشریات پیش کرنے والے ٹی وی چینل ’7‘ نے بتایا ہے کہ اسرائیلی وزیر دفاع آوی گیڈور لائبرمین نے ’حلمیش‘ یہودی کالونی میں چاقو کےحملے میں یہودی آباد کاروں کو ہلاک کرنے والے فلسطینی کو سزائے موت دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

فوج میں بھرتی، کسی کو استثنیٰ حاصل نہیں: لائبرمین

اسرائیلی وزیر دفاع آوی گیڈور لائبرمین نے کہا ہے کہ اسرائیل میں بسنے والے تمام طبقات چاہے وہ عرب ہوں یا مذہبی یہودی سب کے 18 سال سے زاید عمر کے افراد کو فوج میں لازمی خدمات انجام دینا ہوں گی۔

غزہ کے قریب مصنوعی جزیرے کا اسرائیلی منصوبہ کھٹائی میں پڑ گیا

اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ وزیردفاع آوی گیڈور لائبرمین نے غزہ کی پٹی کے ساحل کے قریب سمندر میں مصنوعی جزیرے اور بندرگاہ کے قیام کی تجویز کی مخالفت کرتے ہوئے اس پرعمل درآمد میں رکاوٹیں کھڑی کردی ہیں۔

صہیونی وزیر دفاع لائبرمین کی اپنے امریکی ہم منصب سے پہلی ملاقات

اسرائیلی وزیر دفاع آوی گیڈور لائبرمین نے گذشتہ روز اپنے امریکی ہم منصب جیمز میٹس سے ان کے منصب سنبھالنے کے بعد پہلی ملاقات کی۔

اسرائیل کی تمام دفاعی ضروریات پوری کریں گے: امریکی وزیر دفاع

امریکی وزیردفاع آشٹن کارٹر نے کہا ہے کہ ان کا ملک اسرائیل کی تمام دفاعی ضروریات پوری کرنے میں صہیونی ریاست کے ساتھ تعاون کا پابند ہے۔ اس لیے امریکا اسرائیل کی تمام دفاعی ضروریات پوری کرے گا۔