جمعه 15/نوامبر/2024

قیدیوں کے حقوق

حماس کا فلسطینی اتھارٹی سے عید سے قبل سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے مقبوضہ مغربی کنارے کے حکام سے عیدالاضحیٰ سے قبل تمام سیاسی قیدیوں کو فوری طور پر رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مجد اور ریمون جیلوں پر اسرائیلی فوج کے چھاپے، قیدیوں پر تشدد

کل سوموارکو قابض اسرائیلی فوج کےدستوں نے مجد اور ریمون جیلوں کے دو حصوں پر دھاوا بول دیا اور فلسطینی اسیران کی اشتعال انگیز تلاشی لی۔

’قیدیوں کی پھانسی کا بل اسرائیلی انتہا پسندی کے عروج کا عکاس‘

فلسطینی اسیران کلب کے سربراہ قدورہ فارس نے کہا ہے کہ قابض ​اسرائیلی حکومت کی قانون ساز وزارتی کمیٹی کی جانب سے ایک مسودہ قانون کی منظوری دی گئی ہے جس میں قابض ریاست کے خلاف مزاحمتی کارروائیاں کرنے والے قیدیوں کو پھانسی دینے پر زور دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ فلسطینی قیدیوں کو سزائے موت دینے کا بل ​اسرائیلی ریاست کی انتہا پسندی اور فسطائیت کے عروج کو ظاہر کرتا ہے۔

بزرگ فلسطینی اسیر کی رہائی سے دو دن پہلے تفتیشی عقوبت خانے منتقلی

65 سالہ فلسطینی ماہر یونس نے اسرائیل جیل میں چالیس سال کی قید کاٹ لی ہے

اسرائیلی جیل میں قید فلسطینی ولید دقہ خون کے کینسر کا شکار

کل بدھ کو فلسطینی اسیران کے کلب نے انکشاف کیا ہے کہ 1948 میں مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے قصبے باقہ الغربیہ سے تعلق رکھنے والے 60 سالہ قیدی ولید دقہ خون کے کینسر کا شکار ہوگئے ہیں۔

سنہ 1967ء کے بعد اسرائیلی زندانوں میں 73 فلسطینی شہید ہوئے

فلسطینی اسیران کلب کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سنہ 1967 سے اب تک غاصب صیہونی ریاست کی جیلوں میں 73 بیمار قیدی شہید ہوچکے ہیں۔ فلسطینی اسیران کلب نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ اسرائیلی غاصبانہ پالیسی کے نتیجے میں 1967 سے اب تک 73 فلسطینی قیدی اسرائیلی جیلوں میں شہید ہوچکے ہیں

صحافیہ لما غوشہ کی اسرائیلی قید میں توسیع

سوموار کے روزاسرائیل کی ایک فوجی عدالت نے بیت المقدس کی خاتون صحافی لما غوشہ کی حراست میں مزید دو دن کی توسیع کر دی، جو کہ زیر التواء تفتیش ہے۔

اسرائیلی زندانوں میں قید فلسطینیوں کی عید کیسے گذرتی ہے؟

قابض دشمن کی جیلوں میں قیدی فلسطینی عیدالاضحی کے موقع پر ایک خاص ماحول بنانے کی کوشش کر رہے ہیں اور اہل خانہ کے لیے پرانی یادیں ان پر قابض رہتی ہیں۔

فلسطینی خاتون رہ نما کا اتھارٹی سے سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ

فلسطین کی سرکردہ سیاسی اور سماجی رہ نما وفا جرار نے فلسطینی اتھارٹی سے سیاسی قیدیوں کو فوری رہا کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے فلسطینی سکیورٹی سروسز سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی جیلوں میں قید تمام سیاسی نظربندوں کو عید الاضحیٰ سے قبل فوری طور پر رہا کریں۔

کم سن فلسطینی اسیران کی حمایت میں تیسری سالانہ عالمی کانفرنس کا انعقاد

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میں اسرائیلی زندانوں میں پابند سلاسل کم عمر فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے تیسری سالانہ عالمی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس میں اندرون اور بیرون ملک سے انسانی حقوق کے مندوبین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔