فلسطین کی سرکردہ سیاسی اور سماجی رہ نما وفا جرار نے فلسطینیاتھارٹی سے سیاسی قیدیوں کو فوری رہا کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے فلسطینی سکیورٹی سروسزسے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی جیلوں میں قید تمام سیاسی نظربندوں کو عید الاضحیٰ سے قبلفوری طور پر رہا کریں۔
وفا جرار نے فلسطینی اتھارٹی کی جیلوں میں قیدیوں پر تشدداور ان سے بدسلوکی کے واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے رام اللہ اتھارٹی یو قیدیوںکی زندگی اور سلامتی کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر کسی سیاسی قیدیکی جان کو کچھ ہوا تو رام اللہ اتھارٹی اورصدر محمود عباس براہ راست اس کے ذمہ داراور جواب دہ ہوں گے۔
انہوں نے بین الاقوامی اور مقامی اداروں اور انسانی حقوق کےاداروں سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینی اتھارٹی کی جیلوں میں قیدیوں سے ملاقات کریںاور قیدیوں پر کیے جانے والے تشدد کا ریکارڈ مرتب کریں۔
انہوں نے اداروں پرزور دیا کہ وہ اپنی ذمہ داریوں پر ڈٹے رہیں اور تمام نظربندوں کی فوری رہائی کے لیےکام کریں، خاص طور پر جب ہم مبارک عید الاضحی کے قریب پہنچ رہے ہیں۔
جرار نے تمام فلسطینیوں سے سیاسی نظریات کے قیدیوں، بہ شمولسماجی کارکنان، طلباء اور اسرائیلی جیلوں میں قید رہنے والے سابق اسیران کی فوریرہائی کا مطالبہ کیا ہے۔