شنبه 16/نوامبر/2024

قیدیوں کی ہڑتال

’ہمارے بیٹوں کو رہا کیا جائے‘ فلسطینی اسیران کی ماؤں کا احتجاج

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر بیت لحم میں ’المہد‘ گرجا گھر کے سامنے اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینی اسیران کی ماؤں نے احتجاجی مظاہرہ کرنے کے ساتھ ساتھ کئی گھنٹے تک اسیر بیٹوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے دھرنا بھی دیا۔

بیٹے سے یکجہتی کرنے والی ماں بھوک ہڑتال کےتیسرے روزبے ہوش

اسرائیلی جیل میں اپنے حقوق کے لیے بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال کرنے والے ایک فلسطینی شہری کی والدہ بھوک ہڑتال کے تیسرے روز اچانک بے ہوش ہوگئیں اورانہیں اسپتال منتقل کرنا پڑا۔

بھوک ہڑتالی اسیران کے قاید البرغوثی کی حالت تشویشناک

اسرائیلی زندانوں میں بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی اسیران کے قاید مروان البرغوثی کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔

اسرائیل کی ریمون جیل کے اسیران بھی بھوک ہڑتال میں شامل

اسرائیلی جیلوں میں صہیونی انتظامیہ کی طرف سے سلب کیے گئے حقوق کے حصول کے لیے 1500 فلسطینی اسیران کی اجتماعی بھوک ہڑتال آج چھٹے روز میں جاری ہے۔ اطلاعات ہیں کہ اسرائیل کی ’ریمون‘ جیل کے اسیران بھی اجتماعی بھوک ہڑتال میں شامل ہوگئے ہیں۔

جامعہ الخلیل کے طلباء اور اساتذہ کا اسیران سے یکجہتی مظاہرہ

فلسطینی اسیران کی جانب سے اسرائیلی جیلوں میں اپنے آئینی اور مسلمہ حقوق کے حصول کے لیے اجتماعی بھوک ہڑتال جاری ہے۔ دوسری جانب فلسطینی شہریوں نے اسیران کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے مظاہرے بھی جاری رکھے ہوئے ہیں۔

اسیران کی اجتماعی بھوک ہڑتال کے خلاف صہیونی میڈیا زہر اُگلنے لگا

اسرائیلی زندانوں میں ڈیڑھ ہزار فلسطینی اسیران کی طرف سے صہیونی ریاست کے مظالم کے خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال شروع ہوتے ہی اسرائیلی میڈیا قیدیوں کے خلاف آگ برسانے لگا ہے۔ اسرائیل کےعبرانی اور دوسری زبانوں میں شائع ہونے والے اخبارات، ٹیلی وی چینلز اور نیو ویب پورٹل ہرطرف فلسطینی اسیران کے خلاف زہریلے اورمنفی پروپیگنڈے کی بھرمار ہے۔

سات مریض فلسطینی اسیر بھی اجتماعی بھوک ہڑتال میں شامل

اسرائیل کے عسقلان قید خانے میں پابند سلاسل دیگر فلسطینی اسیران کے ساتھ ساتھ سات مریض اسیران نےبھی اجتماعی بھوک ہڑتال شروع کی ہے۔

بھوک ہڑتال پر کئی فلسطینی اسیر رہ نماؤں کو قید تنہائی میں ڈال دیا گیا

اسرائیلی انتظامیہ کے مظالم کے خلاف بہ طور احتجاج اجتماعی بھوک ہڑتال کرنے والے کئی فلسطینی اسیر رہ نماؤں کو قابض صہیونی فوج نے قید تنہائی میں ڈال دیا ہے۔

بھوک ہڑتالی فلسطینی اسیران کو جزیرہ النقب جیل منتقل کرنے کا فیصلہ

اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے بتایا ہے کہ داخلی سلامتی کے وزیر گیلاد اردان نے بھوک ہڑتال کرنے والے تمام فلسطینی اسیران کو ’جزیرہ نما النقب‘ کی جیل میں منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

صہیونی زندانوں میں بھوک ہڑتالی فلسطینیوں کے مطالبات کیا ہیں؟

کل 17 اپریل کو ڈیڑھ ہزار سے زاید فلسطینی اسیران نے اسرائیلی انتظامیہ کے مظالم اور قیدیوں کے حقوق کی پامالی کے خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال شروع کی۔ آنے والے دنوں میں بھوک ہڑتال کرنےوالے اسیران کے قافلے میں مزید اسیران کے شامل ہونے کا بھی امکان ہے۔