شنبه 16/نوامبر/2024

قیدیوں کی ہڑتال

بھوک ہڑتال اسیران کے ساتھ ہرسطح پر یکجہتی کا اظہار کیا جائے: قبھا

سابق فلسطینی وزیر وصفی قبھا نے ایک بیان میں اسرائیلی جیلوں میں بھوک ہڑتال کرنے والے قیدیوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرنے اور ان کے مطالبات کی حمایت میں ملک گیر ریالیاں نکالنے کامطالبہ کیا ہے۔

اسیران کی 15 روزہ بھوک ہڑتال کامیاب، اسرائیل نے مطالبات تسلیم کرلیے

فلسطینی اسیران کے امور پرنظر رکھنے والی کمیٹی کا کہنا ہے کہ فلسطینی اسیران کی طرف سے 15 روز تک جاری رہنے والی بھوک ہڑتال کامیاب ہوگئی اور اسرائیلی فوج اور اسیران کےدرمیان جاری مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں۔ اسرائیلی جیلروں اور خفیہ ادارروں نے اسیران کی طرف سے جیلوں میں جیمر ہٹانے اور دیگر مطالبات تسلیم کرلیے ہیں۔

اسرائیلی زندانوں میں 4 فلسطینیوں کی اسیران کی بھوک ہڑتال

اسرائیلی زندانوں میں قید چار فلسطینی اسیران صہیونی ریاست کے مظالم خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ان میں اسیر 35 سالہ اسیر حسن العویوی 57 دن سے مسلسل بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہیں۔

فلسطینی اسیران کا ائندہ ماہ جیلوں میں اجتماعی بھوک ہڑتال کا اعلان

فلسطینی محکمہ امور اسیران کے چیئرمین عیسیٰ قراقع نے بتایا ہے کہ اسرائیلی زندانوں میں مظالم کے شکار فلسطینی قیدیوں نے آئندہ ماہ اجتماعی بھوک ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔

فلسطینی بھوک ہڑتالی اسیران کے مطالبات جو اسرائیل نے تسلیم کیے!

حال ہی میں اسرائیلی جیلوں میں ڈیڑھ ہزار سے زاید فلسطینی قیدیوں نے اکتالیس روز تک مسلسل اجتماعی بھوک ہڑتال کی۔41 دن تک بھوک ہڑتال کے بعد اسرائیلی انتظامیہ نے فلسطینی اسیران کے ساتھ مذاکرات کیے اور ان کے مطالبات تسلیم کرنے کی یقین دہانی کرائی جس کے بعد اسیران نے بھوک ہڑتال ختم کردی۔

عسقلان جیل سے 15 فلسطینی بھوک ہڑتالی اسیران اسپتال منتقل

اسرائیل کی بدنام زمانہ عسقلان جیل میں پابند سلاسل 15 بھوک ہڑتالی قیدیوں کو ان کی حالت تشویشناک ہونے کےبعد اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔

’ اسرائیلی زندانوں میں88 بھوک ہڑتالی غیرانسانی ماحول میں قید‘

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی محکمہ امور اسیران کے مندوب معتز شقیرات نے بتایا کہ اسرائیلی جیل انتظامیہ نے 88 بھوک ہڑتالی فلسطینی اسیران کو غیر انسانی ماحول میں قید تنہائی میں ڈال رکھا ہے۔

فلسطینی اسیران کا نیا گروپ بھوک ہڑتال تحریک میں شامل

اسرائیلی جیلوں میں گذشتہ انتیس روز سے مسلسل بھوک ہڑتال کرنے والے اسیران میں مزید اسیران بھی شامل ہوگئے ہیں۔

بھوک ہڑتالی اسیران سنگین جرائم کے لیے قائم کردہ سیل میں منتقل

اسرائیلی جیل انتظامیہ کی طرف سے فلسطینی بھوک ہڑتالی اسیران کے ساتھ مسلسل بدسلوکی اور جارحانہ سلوک جاری ہے۔ گذشتہ روز ’ایچل‘ جیل میں بھوک ہڑتال کرنے والے کئی فلسطینی اسیران کو سنگین جرائم میں ملوث قیدیوں کے لیے بنائے گئے سیل میں ڈال دیا گیا۔

حماس کے اسیران کا ایک اور گروپ بھوک ہڑتال میں شامل

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے شعبہ اموراسیران کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی عقوبت خانوں میں پابند سلاسل حماس کے کئی دوسرے اسیران نے بھوک ہڑتال کرنے والے اسیران کے ساتھ یکجہتی کرتے ہوئے آج سے بھوک ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔