شنبه 16/نوامبر/2024

قوس قزح

پلاسٹک انسانی قوت باہ ،قوت مدافعت کی تباہی کا باعث

اپنی نوعیت کی پہلی تحقیق میں، آسٹریا کے سائنسدانوں نے انسانوں میں پلاسٹک کے خُردبینی سائز کے ذرات کی موجودگی کا پتا چلایا ہے۔ پلاسٹک کا استعمال ہماری روز مرہ زندگی میں بہت عام ہو گیا ہے۔ لیکن اب یہ انسانی جسم میں داخل ہوتا جا رہا ہے۔

شدید بارشوں اور سیلاب کا دور شروع ہوچکا: سائنسدان

طبیعات دانوں نے خبردار کیا ہے کہ کرہ ارض شدید بارشوں اور سیلابوں کے دور میں داخل ہوگئی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ زمین کے درجہ حرارت میں اضافے سے گلیشیئر پگھل رہے ہیں، جس کی وجہ سے زمین پر پانی کے بہائو میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ بارشیں بھی زیادہ سے زیادہ ہو رہی ہیں۔

سنہ 2019ٕء کے اہم ترین عالمی سیاحتی مقامات!

دنیا میں ویسے تو بے شمار سیاحتی مقامات ہیں مگر سیاحوں کی دلچسپی کے لیے بتایا جا رہا ہے کہ 2019ء میں بعض ایسے سیاحتی مقامات ہیں جو سیاحوں کی توجہ کا زیادہ مرکز بن سکتے ہیں۔

فرانس کے تاریخی میوزیم میں اسلامی نوادرات!

فرانس کے صدر مقام پیرس میں قائم مشہور عالم میوزیم" اللوفر" کی ایک خاص بات یہ ہے کہ اس میں آدھی سے زاید نوادرات کا تعلق اسلامی آثار قدیمہ سے ہے۔

بچوں کو ناشتہ کرائیں اور امراض قلب سے بچائیں!

اسپین میں کی گئی ایک طبی تحقیق میں بتایا گیاہے کہ باقاعدگی کے ساتھ ناشتہ نہ کرنے والے بچوں کے جسم میں کولسٹرول اور یورک ایسڈ کی مقدار غیرمعمولی حد تک بڑھ جاتی ہے اور ان میں انسولین کے لیے مزاحمت کرنے کی طاقت متاثر ہوتی ہے جو براہ راست دل کی صحت اور خون کی شریانوں کے مسائل کا موجب بنتی ہے۔

دفاتر میں کھڑے ہو کر کام کرنا صحت کے لیے مفید

برطانیہ میں ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ دفاتر میں کھڑے ہو کر کام کرنے والے ملازمین بیٹھ کر کام کرنے والوں کی نسبت زیادہ صحت مند، تندرست اور ہشاش بشاش رہتے ہیں۔

وقفے وقفے سے روزہ ذیابیطس کا علاج

ایک نئی طبی تحقیق میں روزے کا ایک نیا فائدہ بیان کیا گیا ہے اور بتایا گیا ہے کہ وقفے وقفے سے روزہ رکھنےوالے افراد دوسرے درجے کی شوگر سے محفوظ رہتے ہیں۔ اگر انہیں یہ مرض لاحق ہوچکا ہے تو وقتا فوقتا روزہ رکھنے سے اس بیماری سے نجات ممکن ہے۔

بچپن میں شریر اور بخیل ہونا بڑی عمر میں امیر ہونے کی علامت

ایک تازہ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جو بچے چھوٹی عمر میں بخیل اور زیادہ شرارتی ہوتے ہیں وہ بڑے ہو کر مالی مدبر، منتظم اور دولت مند ہوسکتے ہیں۔

فضائی آلودگی منہ کے کینسر کا موجب!

امریکا میں کی گئی ایک طبی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ آلودہ ہو اور فضائی آلودگی منہ کے کینسر کا باعث بن سکتی ہے۔ اس تحقیق میں تائیوان کے محققین نے بھی حصہ لیا اور اسے ایک سائنسی جریدے میں شائع کیا گیا ہے۔

شیر خوار پانی کیوں نہیں پی سکتے؟

بڑی عمر کے افراد کے برعکس شیر خوار بچے پانی کی زیادہ قلت کا شکار ہوتے ہیں۔ اس کی ایک اہم وجہ ان کا پانی نہ پینا ہے۔ شیر خوار بالخصوص 6 ماہ تک کی عمر کے بچے پانی نہیں پاتے۔ پانی پینے کی صلاحیت نہ رکھنا بعض اوقات بچوں کے لیے جان لیوا بھی ہوسکتا ہے۔